دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

بداخلاق ذمہ دار

سُوال : جو ذمہ دار بداخلاق ہو غصہ میں آکر اپنے ماتحتوں کو جھاڑ دیتا ہو ، اس کے بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟

جواب : اول تواس کا جھاڑنا صحیح نہیں اب اگر وہ بلا اجازت شرعی کسی کو جھاڑے گا تو اس کی دل آزاری ہوگی اب دل آزاری گناہ کبیرہ ، حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ کسی مسلمان کو بلا اجازت شرعی جھاڑ دینے سے یقیناًاس کی دل آزاری ہوگی تذلیل ہوگی بعض اس طرح ماحول سے بھی ٹوٹ جاتے ہیں ، ذمہ دار اول تو اپنی خیر منائے وہ کہ اللہ سے توبہ بھی کرے اور جس جس کابھی دل دکھایا ہے اس سے معافی مانگ کر اس کو راضی کرے۔ خالی Sorryکہنے سے اس طرح کام نہیں چلے گا ، اس سے اس طرح معافی مانگے کہ جس طرح معافی مانگنے کا حق ہے۔ اور اپنے غصہ کی عادت نکالے ورنہ کوئی بہتر اسلامی بھائی ہو تو اس کو آگے بڑھا دے۔ ایسا ذمہ دار غیر ذمہ داری کا ثبوت دے گا تو اس سے دعوت اسلامی کا نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہوگا۔ بعض اسلامی بھائی عجیب قسم کے ہوتے ہیں ، حکمت عملی بھی نہیں جانتے کہاں کیا بولنا چاہیے۔  بے چاروں کو اس کی سمجھ نہیں ہوتی۔ جیسا آیا ویسے ہی فائر کردیتے ہیں کہیں چوکا کہیں چھکا۔ بہت سارا کام کر بھی ڈالتے ہیں تو کبھی ایسی غلطی کر بیٹھتے ہیں کہ سب پرپانی پھیر ڈالتے ہیں۔ سپنی (یعنی سانپ کی مادہ)بہت بچے جنتی ہے ، مگر اپنے بچوں کو کھانا بھی شروع کردیتی ہے ، جو بچ کر نکل گیا وہ بچ گیا ، یہ بھی نظام قدرت ہے کہ وہ انڈے بہت دیتی ہے ، بچے بہت دیتی ہے اور کھا بھی خود ڈالتی ہے ورنہ تو ادھر سانپ ہی گھوم رہے ہوتے اللہ پاک  کا نظام برحق ہے۔ اسی لیے غیر ذمہ داری سے ہر دم بچتے رہنا چاہیے ، جتنا بڑا ذمہ دار ہو اتنااس کو زیادہ نرمی کرنی چاہیے۔ جیسے امیر المومنین سیدنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کا جلال تو مشہور ہے مگر مسلمان ہونے کے بعد آپ کی شان یہ ہے کہ شیطان اور سرکش جن آپ کے پاس سے دور بھاگتے تھے ۔ جب آپ مسلمان ہوگئے تو جلال ، نرمی میں تبدیل ہوگیا اور جب آپ امیر المومنین بن گئے وہ نرمی حلیمی میں تبدیل ہوگئی یعنی نرم ترین ہوگئی۔ یہاں تک کہ کوئی نابینا راستے میں بیٹھا تھا بے خیالی میں پاؤں آگیا ۔ وہ چلایا اندھا ہے دیکھتا نہیں ہے۔ آ پ نے فرمایا کہ اندھا تو نہیں ہوں بلکہ میری بھول ہوگئی مجھے معاف کردو۔ ([1])  فاروق اعظم


 

 



[1]    بوستان سعدی ، باب چہارم ، ص۱۴۹ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن