30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سامنے کرتے ہیں کیا وہی خوف خدا ہمارا اکیلے میں بھی ہوتا ہے اس پر غور کرلیں ، کیا ایسا ہے ، لیکن یہ کہ سب کے سامنے تو ہم بہت خشوع و خضوع اور پیچھے سے اپنے دوستوں میں شیر ببر' اسلامی بھائیوں کوکہتے ہیں کہ کم کھانا چاہیے ۔ یوں بیٹھنا چاہیے اور خود بیٹھتے ہیں تونہ سنت کے مطابق بیٹھتے اورچبائے بغیر ہی کھاجاتے ہیں کہ چبانے لگے تو ہم کم کھا پائیں گے۔ کون سا مرض ایسا ہے جو ہم میں نہیں ہے اس لیے مہربانی کرکے ذمہ دار ہوں یا غیر ذمہ دار ، ہر مسلمان کو چاہیے کہ اپنے اخلاق اور کردار کو درست رکھیں اور اپنے کردار سے جو کام ہوگا وہ گفتار سے شاید نہ ہو۔ کردار ہوگا تو تھوڑی سی گفتار بھی بہت کام کرکے دکھائے گی ، کردار نہیں ہوگا تو آپ کے لمبے چوڑے لیکچر ہیں تو وہ بھی شاید نتیجہ خیز نہ ہو۔ ذمہ دار کو چاہیے کہ سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر ہو۔ اللہ کرے زبان کا قفل مدینہ بھی نصیب ہوجائے۔ کاش ہم یہ گُر سیکھ لیں کہ کہاں کیا بولنا چاہیے ۔
یہ گرہ سے باندھنا چاہیے کہ بول کر پچھتانے سے نہ بول کر پچھتانا اچھا ہے۔ کہ بول کر جب پچھتاتے ہیں تو اس کی پشیمانی بہت ہوتی ہے۔ مثلااگرہم نے کسی کے سامنے کسی کی کوئی پول کھول دی۔ وہ ناراض ہوا ، بدظن ہوا تو پھر جو ٹینشن ہمیں ہوگی وہ آپ بھی بہتر جانتے ہیں ، ایسے ہی بات چلی تھی اور ہم بولے نہیں تو شیطان وسوسے ڈالتا ہے کہ یار اگر ایسا بولتے تو کیسا ہوتا؟ سب پر اپنی دھاک بیٹھ جاتی۔ اس طرح کھا کر پچھتانے سے بہتر ہے کہ ناکھا کر پچھتایا جائے کہ فلاں مٹھائی میرے ہاتھ نہیں آئی ، ر ائتہ تو دور رکھاتھا ، سموسے تو ٹیبل پر رکھے نہیں اب سب کے سامنے کیسے بولوں کے سموسے اٹھا کر دو ، پچھتاوا ہورہا ہے ، یہ پچھتاوا اچھا ہے کہ کھا کر جو پچھتاوا ہورہا ہے پیٹ میں گڑ گڑ ہورہی ہے ، استنجا خانے کی لائن میں لگے ہیں طرح طرح کے مسائل ، بیماریاں ، اس سے تو بہترتھاکہ زیادہ نہ کھایاہوتا ، اس لئے زیادہ کھا کر پچھتانے سے بہتر یہ ہے کہ کم کھا کر پچھتائیں ۔ یہ دونوں ایسے مدنی پھول دیئے ہیں کہ اِنْ شَآءَ اللہ اس کی خوشبوؤں سے اپنی زندگی کو مہکا سکتے ہیں۔ اگر اس کو لے کر چلیں اور قبول کریں تو برکتیں خود ہی دیکھ لیں گے ، اللہ مجھے بھی بھی نصیب کردے ، کاش میرے بھی دل کے جذبات ہوتے اور میرا بھی اس پر عمل ہوتا۔ اللہ آپ کے صدقے مجھے بھی باعمل بنائے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع