30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سُوال : دعوت اسلامی کے ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے؟
جواب : ظاہر ہے کہ مدنی مرکز کا اطاعت گزار ہو ، مدنی مرکز کی محبت رکھتا ہو ، اپنے سے بڑے ذمہ دار کا فرمانبردار ہو۔ اور جیسا مدنی مرکز کہے ویسا کرے اور زبان سے کم کردار سے زیادہ نیکی کی دعوت کی دھوم مچائے جبکہ ہمارے یہاں تو یہ ہے کہ ہم الفاظ کے کھیل لفاظی میں بندے کو کھا جاتے ہیں ۔ کردار کا بڑا اثر پڑتا ہے اور قدرتی طور پر روحانیت بھی اس میں پیدا ہوتی ہے جیسے مثال دیتا ہوں کہ کھانا کھاتے وقت کہتے ہیں کہ ہر ایک دو لقمے پر یا واجد پڑھنے سے کھاناپیٹ میں نورہوتاہے۔ تو آپ غور کریں کہ آپ بھی اعلان کرتے ہوں گے تو کیا جب آپ اعلان کرتے ہیں تو یا واجد آپ بھی پڑھتے ہیں اعلان کرنے وا لا بمشکل پڑھتا ہے چلو سب کے سامنے پڑھتے بھی ہیں تو تنہائی میں بھی پڑھتے ہیں۔ سب کے سامنے سنت کے مطابق بیٹھتے ہیں پردے میں پردہ کرتے ہیں اور بڑے اہتمام کے ساتھ تین انگلیوں سے نوالہ احتیاط کے ساتھ ، جیسے بعض میرے ساتھ کھاتے ہیں تو بڑا سنبھل کر کھاتے ہیں تھوڑا کم بھی کھاتے ہیں ۔ تو کیا اکیلے میں بھی ایسا کرتے ہیں اکیلے میں تو میں نہیں سمجھتا کہ کچھ بچ کر جاتا ہو۔ جو سنتیں عوام کے سامنے اپنا رہے ہیں وہی سنتیں پیچھے سے بھی ہونی چاہیے یہ ہماری حالت ہے دعا کریں کہ عملی نفاق ختم ہوجائے ۔ یہ عملی نفاق ہے ، اعتقادی نفاق نہیں ہے۔ کہ ہم دوسروں کے سامنے تو کچھ ہوتے ہیں اپنوں کے سامنے کچھ ، باہر ہمارے اخلاق کچھ ، گھر میں اخلاق کچھ دوستوں کے ساتھ رویہ کچھ ، بھائی بہنوں کے ساتھ ماں باپ کے ساتھ رویہ کچھ ، یہ ایک ناسور ٹائپ کا ہے لیکن شایدہم ٪ 99.9 اس میں مبتلا ہیں ہمارے گھروں میں انداز مختلف ہے ، مبلغ ہر جگہ مبلغ ہے ، چاہے اپنی دکان پر ہے ، چاہے گھر میں ہے ، چاہے دوستوں میں ہے ، چاہے مسجد میں ہے کہیں بھی گیا اس کا ہر جگہ ایک ہی انداز یعنی شریعت کی پابندی ، اگر ذمہ دار شریعت کا پابند نہیں ہوگا خالی باتونی ہوگا تو وہ اتنا کام کر بھی نہیں پائے گا۔ کر بھی گیا تو اس کی برکت کا چانس کم نظر آرہا ہے ، روحانیت اس میں نہیں ہے ، اس کے اپنے وجود میں روحانیت نہیں ہے وہ سوکھا سوکھا ہوتا ہے ، جیسے بعض اوقات دعاؤں میں ہم پھوٹ پھوٹ کر روتے ہیں تو کیا جو ہمارے دل پر کیفیت ہے وہی کیفیت تنہائی میں بھی ہے جس خوف خدا کا اظہار ہم سب کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع