30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پکائیں گے اور پلے سے پکائیں گے۔ مگر جشن ولادت کا میلاد ہے تو اس میں چند ہ ہوگا۔ اس اندازسے مجھے بہت اختلاف ہے اِنْ شَآءَ اللہ آپ کی سمجھ میں آجائے گی ۔ آپ کی اپنی شادی میں کیا کیا آئٹم پکے تھے جو شادی شدہ ہیں اس کو یاد کریں ۔ میٹھی ڈش تو کمپلسری تھی بریانی ، پھر وہ کچھ تلی ہوئی چیزیں۔ ڈیپ فرائڈ طرح طرح کی ڈشیں تھیں ۔ اچھا یہ تو آپ کی اپنی شادی میں اہتمام تھا۔ آپ نے جوان بیٹے کی شادی کی تھی یا بیٹی کی شادی کی تھی۔ ذرا یا د کیجئے! اس میں بھی مختلف ڈشیں تھیں یا نہیں ، اب آمنہ کے لال صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی میلاد کا موقع آیا اور آپ نے لنگر کیا۔ اس میں کتنی ڈشیں کرتے ہیں غور کرلیجئے ، ہمارے یہاں تو میں نے دیکھا ہے وہ بوڑھے بیل کا گوشت اور وہ بھی ایک طرح کے پلاؤ ہوتا ہے یعنی کہ مجھے اتنی شناخت ہوگئی ہے اگر کھانا سامنے آئے تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ کھانا شادی کا ہے اور یہ کھانا نیاز کا ہے۔ میرا تو ذہن یہ ہے کہ اچھی سے اچھی چیز بارگاہِ رسالت میں نظر کی جائے۔ عمدہ سے عمدہ کھانا بارگاہِ غوثیت میں پیش کیا جائے عمدہ سے عمدہ کھانا کربلا والوں کی نذر کیا جائے عمدہ سے عمدہ کھانا پکایا جائے۔ میری یہ اپنی خواہش ہے ۔ اللہ کرے دل میں اتر جائے میری بات۔ خیر غیر عمدہ کھانا آپ نے نیاز میں پکایا وہ بھی جائز ہے لیکن ظاہر ہے جتنا عمدہ اور خو ش دلی کے ساتھ کریں گے اس کا ثواب زیادہ ملے گا۔
سُوال : بعض ذمہ دار کہلانے والے اسلامی بھائی جب ان تک مدنی مرکز کا طریقہ کار پالیسی پہنچتی ہے تو وہ اپنے ماتحت ذمہ داران کا اس طرح کا ذہن بناتے ہیں کہ ٹھیک ہے مدنی مرکز نے صحیح کہا ہوگا مگرہمیں ہمارے حالات کا پتا ہے ہم تو یہاں وہی کریں گے کہ جس کا ہمیں تجربہ ہے تو ایسا کہنے والے اسلامی بھائی جو کہ وہاں ذمہ دار کہلاتے ہیں ان کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
جواب : غیر ذمہ داری کی بات ہے ، جو بھی کرنا ہے آپ کی نظر میں کوئی ایسی مصلحت ہے تو '' مجلس بیرون ممالک ''کو اعتماد میں لے لیں اگر پھر وہ اجازت دے تو پھر کریں جو سسٹم ہے آپ اسی کے مطابق چلیں ، سسٹم کو مضبوط رکھیں گے تو آپ کا کام مضبوط ہوگا۔ ورنہ یہ اندھیر نگری میں چوپٹ راج والی بات ہوگی۔ لہٰذا اپنی مرضی سے کوئی مدنی کام نہ کریں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع