30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اپنا کھائیں گے۔ اس طرح اگر اس مکان والے پر بوجھ کم پڑے گا تو آئندہ بھی آپ کو وہ ویلکم کرے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ اس طرح آپ گھروں میں بھی کریں گے کہ بعض اوقات مدنی قافلوں کے لیے اسلامی بھائی بولتے ہیں کہ مسجدیں نہیں ملتیں ، اس کے لئے مسجد کا آلٹر نیٹ گھرہے ۔ اس طرح مدنی قافلوں کی ترکیب بن جائے گی ۔
مسجد میں قافلہ ٹھہرانے کی اجازت نہ ہو تو
سُوال : اگر مسجد میں قافلہ ٹھہرنے کی اجازت نہ ہو یا مسجد ہی قریب میں نہ ہو جہاں قافلہ سفر کروانا ہے تو وہاں کیا کیا جائے؟ (جدہ شریف اور آسٹریلیا کے اسلامی بھائیوں کا مشترکہ سوال)
جواب : وہاں اگر کسی اسلامی بھائی کا گھر ہے یا گیرج بڑے بڑے ہوتے ہیں وہاں اس کے گیرج میں گھر میں مخزن میں وغیرہ میں بھی قافلے ٹھہرائے جا سکتے ہیں۔
مدنی قافلے کا جدول کیوں ضروری ہے ؟
سُوال : مدنی قافلہ کیاشیڈول کے مطابق سفر کروانا ضروری ہے؟
جواب : جی ہاں اگر شیڈول کے مطابق ضروری نہ ہو تو پھر جس کی سمجھ میں جو آئے گا وہ کرےگا اور نظام درہم برہم ہو جا ئے گا ، کیونکہ بغیر اصول کے تو کوئی بھی کام نہیں ہوتااس لئے شیڈول کی پابندی سب پر ضروری ہے۔
مدنی قافلے میں اپنے پلے سے خرچ کریں
سُوال : جب ہم مدنی قافلے میں سفر کرتے ہیں تو اس میں ہمارے کھانے وغیرہ کے اخراجات کا کیا طریقہ کار ہونا چاہیے اپنے پلے سے ہم خرچ کریں یا بعض اسلامی بھائی چندے کی ترکیب بنائیں؟
جواب : اپنے پلے سے کرے بلکہ اگر کوئی غریب مسکین نظر آئے تو اس کی بھی اس طرح خدمت کردے کہ کسی کو پتا نہ چلے۔ مگررقم اس کے ہاتھ میں نہ دے بلکہ جو بھی امیر قافلہ ہو اس کے ہاتھ میں دے ، یا مدنی مرکز کو جمع کرادے۔ مدنی تربیت گاہ میں جمع کروادے کہ اس کے ذریعے آپ کسی کو سفر کروادیں۔ انفاق فی سبیل اﷲ کا ذہن دینا بہت ضروری ہے۔ دنیا کے کام کے لیے نہیں ہوتا جب دین کا کام ہے تو چندہ کرتے ہیں۔ بیٹے کی شادی ہے تو اچھے سے اچھا کھانا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع