دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

جواب : ایسا تو ہوا ہے ایک بار میرے بیٹے حاجی عبید رضا نے مجھے آکر نیند سے اٹھایا اور مجھے بولا کہ ایک عیسائی پادری آیا ہے مسلمان ہونا چاہتا ہے ، لیکن بولتا ہے پہلے مجھے میرے جوابات چاہئیں۔ میں نے گلی میں آکر اس سے ملاقات کی۔ ساتھ اس کے عورت بھی تھی جو بالکل بے پردہ تھی۔ اس نے اپنے کچھ خواب سنائے بقول اس کے اس نے کہا کہ میں نے ایک بہت ہی حسین چہرے والے بزرگ دیکھے ہیں وہ ہرا عمامہ پہنے ہیں۔ ہفتہ میں تین بار آئے میرے پاس کہتے تھے کہ میں جیلان سے آیا ہوں ۔ کہا کہ اگر تم نجات چاہتے ہو تو عطار سے جا کر ملو۔ میں سمجھ نہیں پاتا تھا کہ یہ عطار کون ہے جس کے پاس یہ مجھے بھیج رہے ہیں ، پھر ایک خواب میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح عیسٰی علیہ السلام تشریف لائے۔ (امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ) میں نے پوچھا کہ انہوں نے کیسا عمامہ باندھا تھا؟ بولا کہ ان کے سر پر عمامہ نہیں تھا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ نجات چاہتے ہو تو عطار کے پاس جاؤ۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی تھیں ، کتابیں دیکھی ہیں۔ کتاب میں عطار کا تذکرہ ملا مگروہ ایک عورت کانام تھا اس عورت نے ایک بار عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو عطر سے مہکایا تھا ۔ لیکن یہ تو بہت پرانا واقعہ تھااوروہ فوت شدہ عورت تھی۔ پھر سمجھا کہ یہ کوئی مسلمان ہوں گے میں سندھ میں گیا عطار کا پوچھا وہ مجھ سے کہنے لگے : چالیس دن ہمارے ساتھ چِلّا لگاؤ سب کچھ سمجھ آجائے گی ، میں نے اُن سے کہا کہ مجھے اسلام پر اعتراضات ہیں وہ دور کریں میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں لیکن وہ ویسے ہی تھے ، پھرمیں اور لوگوں کے پاس مسجد میں گیا وہ بھی عجیب لوگ تھے وہ آپ کے خلاف باتیں کررہے تھے میں جان گیاکہ عطار ضرور مسلمانوں میں  ہیں ان کو ڈھونڈنا چاہیے میں ڈھونڈتا ہوا فیضان مدینہ میں آگیا۔ ایک عمامہ والے اسلامی بھائی مجھے فیضان مدینہ کے باہر ملے اور انہوں نے بولا کہ آئیے میں آپ کو عطار سے ملاؤں۔ یوں میں آپ کے پاس آیا ہوں میں نے یہ خواب دیکھے ہیں آپ مجھے مطمئن کریں گے تو میں مسلمان ہوجاؤں گا۔ پھر اس نے جو اعتراضات کیے وہ میں بھول گیا ہوں ، ایک آدھ اعتراض یاد ہے اس نے کہا تھا کہ مسلمانوں میں اتنے فرقے کیوں ہیں؟ میں نے کہا کہ فرقے تو تم لوگوں میں بھی ہیں۔ کسی فرقہ میں تھوڑے عبادت گزار ہوتے ہیں کچھ میں زیادہ ہوتے ہیں اس کا تجربہ مجھے1979ء کولمبو میں ہوا وہاں ایک گرجا کے قریب سے گزرا تو اس میں چند آدمی تھے ، پھربڑھا تو ایک اورگرجاتھا اس میں اتنا رش تھا کہ لوگ روڈ پر تھے میں نے اندازہ لگایا کہ ان میں بھی فرقے ہیں ، میں نے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن