دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

آج یہ عجیب بچکانہ حَرَکت کررہا ہے ! وہ جوابی کاروائی کئے بِغیر دوسرے کمرے میں چلا گیا ۔ والِدہ صاحِبہ نے خُلاصہ کیا ، کہ اِس نے مجھے بتایا تھا کہ میں نے قسم کھائی ہے کہ آئِندہ TVکی طرف دیکھوں گا بھی نہیں !میں نے غصّہ کی وجہ سے چھوٹے بھائی سے بات چِیت بند کردی ۔ اُس نے گھر میں سب کو اِکٹھّا کرکے فیضانِ سنّت کا درس جاری کردیا۔ میں اِس میں نہیں بیٹھتا تھا ، ایک دن میں قریب ہوکر بیٹھ گیا کہ سُنوں توسَہی یہ دَرس میں کیا بتاتا ہے ، سناتو بَہُت اچّھا لگا ، لہٰذا میں روزانہ گھر درس میں شریک ہونے لگا ۔ رفتہ رفتہ میرے دل کی سیاہی دُور ہونے لگی ، حتیّٰ کہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں حاضِری دینے لگا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عقل ٹھکانے آئی ، بدمذہبوں کی صُحبت سے جان چُھڑائی اور چہرے پر داڑھی سجائی نیز بدعقیدہ مُقرِّر کی گمراہ کُن کیسٹیں جو کہ شوق سے سناکرتا تھا اب اِس کی جگہ مکتبۃُ المدینہ کی طرف سے جاری ہونے والے سنّتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں سننے لگا ۔ ہمارے چاروں کمروں میں رکھے ہوئے تھے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ باہَمی مشورہ سے چاروں گھر سے نکال دئیے ہیں۔ مدینہ ہی مدینہ ہوگیا بدمذہبوں کی صحبت بھی دور ہوگئی مدنی ماحول بن گیا۔ لہٰذا گھر کابے شک ایک ہی فرد سنے آپ درس دیجئے۔ آہستہ آہستہ اِنْ شَآءَ اللہ مدنی ماحول بن جائے گا۔

تزکیہ نفس

سُوال : تزکیہ نفس کے لیے کون سا عمل زیادہ بہتر ہے؟

جواب : تزکیہ نفس کے لیے سب سے بہتر ین عمل یوں دیکھا جائے تو اچھی صحبت ہے کہ

صحبت صالح ترا صالح کند

 

صحبت طالح ترا طالح کند

                             یعنی اچھے کی صحبت تجھے اچھا بنادے گی ، برے کی صحبت تجھے برا بنادے گی۔ اچھی صحبت تو فی زمانہ نہایت ہی کمیاب ہوگئی ہے ۔ اگرمدنی قافلوں میں سفر کیا جائے تو عاشقان رسول کی صحبت سے تزکیہ نفس کی ترغیب مل سکتی ہے یعنی اپنے نفس کوگناہوں سے پاک کرنا' تزکیہ نفس کے معنی ۔ بزرگوں کی کتابیں پڑھیں خصوصاً ''احیاء العلوم ''یہ تزکیہ نفس کے لیے زبردست کتابیں ہیں۔ چار جلدیں ہیں اس کی ، بالخصوص تیسری جلدیہ مہلکات پر ہے۔ یعنی گناہوں کی تعریفات ہیں۔ گناہوں کاعلاج۔ ایک ایک کرکے کئی گناہوں کا علاج بھی اس میں دیا گیا ہے۔ اس طرح اس کا مطالعہ کریں جب مطالعہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن