دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

مد نی مذا کرے کی اجازت

سُوال :  کیا دیگر اسلامی بھائی اپنے اپنے ممالک میں اس طرح کے مدنی مذاکرے کرسکتے ہیں؟

جواب :  (نگرانِ شوریٰ نے فرمایا : ) جی نہیں! مرکزی مجلس شوری کی طرف سے امیر اہل سنت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علاوہ کسی کو بھی مدنی مذاکرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اور جس طرح آپ تنظیمی طور پر جوابات سن رہے ہیں ، علمی حوالے سے جوابات سن رہے ہیں۔ یہ ہر ایک کو اس کی قدرت حاصل ہو ضروری نہیں۔ اللہ پاک کا ہمارے امیر اہل سنت پر کرم ہے کہ وہ اس طرح مدنی مذاکروں میں سوالات کے جوابات عطا فرماتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یہ آج سے نہیں یہ برسہا برس سے ہمارے امیر اہل سنت کا معمول ہے۔ انتہائی احتیاط کے ساتھ جوابات دیتے ہیں۔ اب کسی اور شہر میں شروع ہوجائے گا وہاں احتیاطاً جواب دینے والا آ بھی گیا تو دوسرے شہر میں کہاں سے احتیاط والا ڈھونڈیں گے کیونکہ دعوت اسلامی ایک آدھ شہر یا ایک آدھ ملک میں تو ہے نہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دنیا بھر میں اس کا پیغام پہنچ چکا ہے۔ اب ہم کہاں کہاں سنبھالیں گے جس طرح فیضان سنت کے بارے میں آپ کو ذہن دیا کہ درس کے لیے فیضان سنت ، امیر اہل سنت کا لٹریچر ، اسی لیے مدنی مذاکرے کے لیے صرف امیر اہل سنت اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علاوہ ہماری شوریٰ کی طرف سے کسی کو بھی مدنی مذاکرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

گھر میں مدنی ماحول بنانے کا طریقہ

سُوال :   گھر میں مدنی ماحول بنانے کے لیے طریقہ ارشاد فرمادیجئے۔

جواب : مدنی ماحول بنانے کے لیے گھر میں اپنا کردار ستھرا کرنا پڑے گا۔ اگر آپ باہر تو بڑی عاجزی کرتے ہیں جی جناب سے بات کرتے ہیں لیکن گھر میں ابے تبے کرتے ہیں۔ کھانا ذرا پسند نہیں آیا تو جھگڑا کرتے ہوں ، برتن زمین پر مارتے ہوں ، لڑائی کرتے ہیں ، باجی سے لڑتے ہوں گے ۔ بھیا سے الجھ جاتے ہوں گے امی سے بد تمیزی کرتے ہیں تو پھر ماحول کیسے بنے گا۔ گھر میں پیار ومحبت سے اپنے اخلاق اچھا کریں گے تو مدنی ماحول بنے گا۔ دیکھئے مفتی دعوت اسلامی مفتی فاروق صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے گھر والوں کا بیان ہے کہ ان کو کبھی سر میں درد ہوتا یا پیٹ میں درد ہوتا تو یہ کبھی بولتے نہیں تھے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن