30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لکھا تھا کہ درس دینے کے لیے کوئی کتاب تصنیف کرکے دیں۔ اعظمی صاحب نے شفقت فرمائی تھی اور آفر کی تھی۔ میں نے بہرحال ذہن بنایا کہ مجھے خود ہی کوئی کتاب لکھنی چاہیے کہ اسلامی بھائیوں کے یا اسلامی بہنوں کے ذہن میں جومیں بٹھانا چاہتا ہوں اس کے لیے مجھے ہی قلم اٹھانا پڑے گا۔ میرے خیالات ایک بہت بڑا رائیٹر سہی ، بہت بڑا عالم ہی سہی ، میرے خیالات آپ میں کس طرح منتقل ہوں۔ یہ ایک تحریک ایک آدمی لے کر چلتا ہے اس کے پیش نظر کچھ مقاصد ہوتے ہیں اس کے کچھ خطوط ہوتے ہیں ، زاویہ ہوتے ہیں کہ کس طرح اس کو کرنا ہے دوسرا کیسے اس کو کرے گا۔ اس میں ہمیں مسائل بھی بہت کھڑے ہوئے۔ اس کو کہنے کی ضرورت نہیں۔ بہت کوششیں کی لوگوں نے کہا یوں چلو یوں کرومگرمیں اپنے انداز سے چلتا رہا اور آج باغ و بہار ہے۔
حضرت علامہ عبد المصطفےٰ اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کتابیں بہت اچھی ہیں۔ مبلغین کے لیے اس میں کافی مواد ہے۔ اس کے علاوہ احیاء العلوم جو اردو جانتے ہیں ان کے لئے اردو ترجمہ ہوچکا ہے۔ احیاء العلوم تو سب کو پڑھنی چاہیے۔ اگر آپ کو واقعی ہی انسان بننا ہے اور با عمل بننا ہے اپنے باطن کی اصلاح کا جذبہ ہے تو احیاء العلوم کا مطالعہ کریں ۔ احیاء العلوم چار حصوں پر ہے اس کا مطالعہ کریں۔ اس طرح اِنْ شَآءَ اللہ آپ کو بیان کے لیے مواد بھی بہت ملے گا۔ مگر بیان ہی کی حد تک نہ پڑھا جائے بیان کے لیے کوئی اچھا نقطہ ملے بھی تو اس کو یہ سوچنا کہ اس کومیں بیان کروں گا تو واہ واہ ملے گی داد ملے گی بلکہ اس کو اپنی اصلا ح کے لیے لیں۔ اسی طرح بیان میں بھی لوگوں کے سامنے پیش کریں۔ اپنے عقائد کی اصلاح کے لیے سیدی اعلی ٰحضرت کی کتابوں سے بہتر کوئی کتاب نہیں کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ایک مدنی انعام یہ بھی ہے کہ حسام الحرمین کا مطالعہ کریں۔ اعلیٰ حضرت کی کتابیں ان میں فتاوی رضویہ ہے جو اچھی اردوجانتے ہیں ان کے لیے بہت بڑی نعمت ہے فقہی مسائل پرمیرے اعلیٰ حضرت سے بہتر کسی نے لکھاہی نہیں ہے۔ بہار شریعت مسائل شرعیہ کا انسائیکلو پیڈیا ہے۔ '' ہمارا اسلام'' مفتی خلیل احمد برکاتی کی عقائدورسائل اہل سنت پر زبردست کتاب ہے اور فقہی مسائل اور عقائد جس میں لوگ ہم سے اختلاف کرتے ہیں ، جاء الحق اس کے بارے میں بہترین کتاب ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع