دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

تکلیف ہوتی ہے۔ اور سفر کو کہاگیا کہ سفر عذاب کا ٹکڑا ہے'' اس میں کہتے ہیں تکلیف نہیں ہوئی۔ سفر ہی کیا ہوا ۔ تکلیف تو ہوتی ہے۔ ٹھیک ٹھاک تکلیف ہوتی ہے اور اپنے صحرائے مدینہ ملتان میں ٹھیک ٹھاک تکلیف ہوتی ہے۔ تھوڑی تکلیف نہیں ہوتی بہت تکلیف ہوتی ہے۔ گرمی ہے تو دھوپ کی تکلیف ۔ اور ٹھنڈے ممالک کے اسلامی بھائی ہیں۔ برطانیہ وغیرہ کے وہ تو گرمی میں بڑا گھبراتے ہیں۔ اسی لیے یہ سوالات ہی نہ کیے جائیں ۔ تکلیف تو ہوتی ہے خوامخواہ جھوٹ میں پڑے گا۔ نہ بول دے گا حالانکہ تکلیف تو بہت ہوئی ہے۔ بے چارہ گھبرا کر بول دیتا ہے کہ تکلیف نہیں کیونکہ بولے گا کہ تکلیف ہوئی تو اگلا پوچھے گا کیا کیا تکلیف ہوئی؟ اب پوچھے گا کیا تکلیف ہوئی تو اب اس کو لسٹ بھی دو کہ کیا کیا تکلیف ہوئی ۔ اس لیے بات ٹو دا پوائنٹ کرے اور اپنے مقصد کی کرے ۔ بخاری شریف کی حدیث میں یہ بھی ہے کہ جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔ ([1])لیکن ہم لوگ ضرورت کی بات تو کرتے ہی نہیں' فالتو باتوں میں سارا ٹائم ضائع کردیتے ہیں۔ ایک ایک لفظ کا قیامت کے دن حساب دینا ہوگا۔ اللہپاک ہمیں زبان کا قفل مدینہ نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

فیضان سنت کے علاوہ کسی اور کتاب کا مطالعہ

سُوال : کیافیضان سنت کے علاوہ کسی اور کتاب کا مطالعہ نہ کریں؟

جواب : یہ کس نے کہا! آپ کے مدنی انعامات ہیں ، اس میں یہ ہے کہ کنزالایمان سے کم از کم تین آیات ترجمہ تفسیر کے ساتھ روز پڑھیں۔ بہار شریعت کے کچھ ابواب باقاعدہ مدنی انعامات میں شامل ہیں ، اور روزانہ 12 منٹ کسی سنی عالم کی کتاب پڑھنے کا بھی مدنی انعام ہے ۔ البتہ مسجد یا چوک درس میں پڑھ کر سنانے کے لیے اپنا مخصوص لٹریچر ہے۔ اس کے علاوہ اپنے مطالعہ کے لیے علمائے اہل سنت کی کتابیں پڑھی جائیں اب اس میں مبلغین کے لیے جو مفیدکتابیں ہیں اس میں حضرت علامہ عبد المصطفےٰ اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کتا بیں بھی ہیں ۔ ہند کے بہت بڑے استاذ العلما تھے۔ انہوں نے مجھے ایک بار جب فیضان سنت معرضِ وجود میں نہیں آئی تھی مکتوب بھیجا تھا۔ جس میں دعوتِ اسلامی کی تعریف کی تھی انہوں نے


 

 



[1]    بخاری ، کتاب الرقاق ، باب حفظ اللسان ، ۴ / ۲۴۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن