دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

سردی بہت ہے یار سردی بہت ہے ۔ آپ کے یہاں موسم کیسا ہے؟ اگر گرمی ہے تو گرمی کا راگ لاپتے رہتے ہیں ۔ بہرحال دعوتِ اسلامی والا ہر حال میں دعوت اسلامی والا ہو۔ ادھر کی ادھر کی کہنے کے بجائے اس کو بات کرنے کا انداز آنا چائیے۔ جیسے مدنی کورسز میں یہ سب سکھایا جاتا ہے۔

                             ہمارے یہاں کس طرح انفرادی کوشش کی جاتی ہے۔ جیسے کسی سے ملاقات کی ، ہمارا انداز کیا ہوتا ہے۔ آپ کا تجربہ زیادہ ہوگا مگر توجہ نہیں ہوگی ، میں آپ کی توجہ دلاتا ہوں ، ہم کیا کرتے ہیں السلام علیکم۔ وعلیکم السلام ۔ کیا حال ہیں؟ تو وہ کہتا ہے کہ ٹھیک ہے۔ پھر بولتے ہیں اور کیا حال ہیں؟ اب وہ کہہ چکا کہ ٹھیک ہے تو پھر ہم اور کے ساتھ اور شامل  کردیتے ہیں۔ اور کیا حال ؟تو وہ کہتا ہے ٹھیک ہوں۔ پھر کچھ سوچتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں : '' سب خیریت ہے نا'' پھر سوچتے ہیں اور کہتے ہیں'' مزے میں تو ہیں '' گھر میں تو خیریت ہے' آپ کا سفر خیریت سے گزرا۔ '' یہ تو عام جملہ ہے وہ کہے گا بہت اچھا گزرا۔ سفر میں تو کوئی تکلیف نہ ہوئی۔ آپ نے بھی ہاں خیریت ہے' کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ حالانکہ ائیر پورٹ پر آپ کو بہت تکلیف ہوئی تھی راستہ میں ٹریفک ایسی جام تھی کہ آپ کی جان نکل رہی تھی کہ کہیں فلائٹ مجھے لیے بغیر چلی نہ جائے۔ یہ ایسے سوالات ہیں کہ دوسرے بندے کو جھوٹ بولنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ یہ عام ہیں اس لیے کہ کچھ آتا نہیں ہے ' سیکھا نہیں ہے ۔ بولیں گے '' آپ کو سفر میں تکلیف نہیں' جہاں رہتے ہیں وہاں تکلیف نہیں ہوئی' تین روزہ اجتماع خیریت سے گزرا' آپ بھی ہاں ہاں کرتے ہیں' پریشانی تو نہیں ہوئی تھی۔ کیوں آپ کو نیند نہیں آرہی تھی' شور ہورہا تھا' سردی میں ٹھٹھر رہے تھے اور شال لینا بھول گئے تھے ' لحاف نہ تھا۔ پیشاب بہت زور کا آیا لائن بہت لمبی تھی آپ کی باری بہت دیر میں آئی تھی۔ وضو خانے پر بہت رش تھا۔ اور پھروضو خانے پر پانی ختم ہوگیا اور پریشانی ہوگئی۔ اور آپ کا بیگ بھی گم ہوگیا تھا جو دو گھنٹے تلاش کرنے کے بعد ملا تھا۔ اتنی ساری تکلیف اٹھانے کے بعد آپ کہتے ہیں کہ کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ اصل میں یہ سوال وہی کرتے ہیں جن کو بات کرنے کی سوجھ بوجھ نہیں ہوتی۔

                             اسی طر ح بار بار طبیعت پوچھیں گے پھر پوچھیں گے تکلیف تو نہیں ہوئی۔ یہ اتنا عام ہے کہ کسی کے گھر بھی جاؤ تو یہ سولات ہوتے ہیں مجھے بہت تجربہ ہے ۔ کہتے ہیں گھر آنے میں آپ کو تکلیف تو نہیں ہوئی ۔ حالانکہ گھر تلاش کرنے میں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن