دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

جواب : دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا غالب حصہ انفرادی کوشش پر منحصر ہے ، تو اس پر بھی انفردی کوشش کریں۔ اب جیسا کہ دعوت اسلامی کا سلسلہ ہواتو ابتدا میں انفرادی کوشش کافی کی گئی ایک ایک پر کوششیں کرکے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ قافلہ بنا ، یوں سمجھ لیں تو انفرادی کوشش بہت مفید ہوتی ہے جو اسلامی بھائی کام میں وقت نہیں دے پاتے ان کو انفرادی کوشش کے ذریعے کام پر آمادہ کیا جائے تو وہ اپنی مجبوریاں بتائے گا کہ میں اس لیے ٹائم نہیں دے پاتا تو اس کو اس کا حل پیش کیا جائے کہ کس طرح وہ ٹائم دے سکے۔ نوکری میں اجازت نہیں ملتی یا گھر سے اجازت نہیں ملتی یا مجھے سستی ہوتی ہے کام میں دل نہیں لگتا تو اس طرح اس کو نفسیاتی طور پر اس کا ذہن بنائیں ، ماں باپ سے اجازت لینے کا اس کو طریقہ سمجھائیں تو اس طرح اِنْ شَآءَ اللہ انفرادی کوشش کریں گے اس کو اس کے فضائل اور فوائد بیان کریں گے تو امید ہے کہ وہ کام کرنے پر راضی ہوجائے گا۔ بار بار سمجھائیں گے تو  اِنْ شَآءَ اللہ مان جائے گا۔ اور اگر نرمی سے سمجھائیں گے تب ہی کامیاب ہوں گے ، اگر آپ کوسیں گے اس کو ڈانٹیں گے تو اس کا امکان ہے کہ مزید خلاف ہوجائے ۔ انفرادی کوشش میں بڑی برکت ہے ۔ ایک اسلامی بھائی فیضان مدینہ سے مدنی قافلہ کورس کرکے گئے ۔ اپنے والد صاحب کے پاس غالباً کھڑے ہوئے تھے اپنے شہر میں جا کر بات بات پر چلی ہوگی تو والد صاحب نے ان سے پوچھا کہ بیٹا تم نے مدنی قافلہ کورس میں کیا سیکھا ؟تو اس نے بتایا کہ ابا جان میں آپ کو کہوں کہ میں نے کیا سیکھا ؟ یا میں پریکٹیکل کرکے دکھاؤں کہ کیا سیکھا۔ اس نے کہا نماز کا وقت ہوا ہے یہ دو ماڈرن آدمی کھڑے ہوئے ہیں ۔ اگر آپ فرمائیں تو میں ابھی مسجد میں لے آتا ہوں۔ والد نے کہا بڑی بات ہے تو وہ ان کے پاس چلا گیا اور بڑے پرتپاک طریقے سے ان سے ملاقات کی۔ اور چند لمحے ان پر انفرادی کوشش کی تو وہ دونوں مسکراتے ہوئے اس کے ساتھ ساتھ مسجد میں آگئے۔ یہ ہے انفرادی کوشش۔ اور مدنی قافلہ کی اہمیت۔ مدنی کورسز کی اہمیت ا س سے پتا چلی کہ مدنی کورسز کرنے میں ماشاء اﷲ آدمی کو کتنا Talentedہوجاتا ہے اوراس کومدنی کام کرنا آجاتا ہے۔ بات کرنے کا انداز آجاتا ہے ۔ ورنہ ہمارے یہاں بات کرنے کا صحیح اندازبھی ہم کو پتا نہیں ہوتا۔ ہم عام طور پر اگر گفتگو کرتے ہیں کسی سے تو کبھی Politicsیعنی سیاست میں اتر جاتے ہیں۔ کبھی گورنمنٹ پر گفتگو شروع کردیتے ہیں۔ کبھی بارشوں کا موسم ہے تو بارشوں پر خوامخواہ کا لیکچر شروع کردیتے ہیں۔ سردی آگئی تو


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن