دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

جواب : دارالعلوم اور جو مدارس اہل سنت ہیں۔ ان میں کام کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے کہ اس طرح ہمیں تیار علما مل سکتے ہیں ان پر انفرادی کوشش کی جائے اور وہاں کی انتظامیہ یا وہاں کہ مہتمم وغیرہ شفقت فرمائیں تو وہاں درس کی ترکیب بن جائے اور ہفتہ وار اجتماع کے لئے وہاں سے قافلے لائے جائیں ، اس میں یہ ترکیب آپ کو خود کرنی پڑے گی کہ آپ کوئی سوزوکی یا گاڑی وہاں پربھیجیں وہ طلبا کو اُس میں لے آئے اور پھر اگر ضرورت ہے کہ وہ آپ کے پاس آئیں گے تو ایک ٹائم کا کھانا اُن کارہ جائے گا تو یہ ضروری ہے کہ آپ اُن کی خیر خواہی کریں اُن کو کھانا کھلائیں اور پھر اُن کوخیر عافیت کے ساتھ اُن کے دارالعلوم میں پہنچا دیں ، اس لئے آپ اِنْ شَآءَ اللہ کھانا پیش کریں گے انفرادی کوشش کریں گے جو نہیں آتا اُن پر بھی انفرادی کوشش کریں گے علما کی خدمت میں بھی معروضات پیش کرتے رہیں گے اور ان کو بھی درخواست پیش کریں گے کہ کرم فرمادیں اجتماع والوں کی حوصلہ افزائی کر دیں تو اس طرح اِنْ شَآءَ اللہ ہمارے دار العلوموں میں ایک سے ایک ہیرے ہوتے ہیں وہ اُبھر کے سامنے آجائیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہ دعوت اسلامی کے مدنی کام کو مدینے کے 12 چاند لگ جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہاں مدنی انعامات کا ذہن دیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مجھے معلوم ہو ا ہے کہ ہند کے صوبہ مہاراشٹر کے اہل سنت کے سب سے بڑے دارالعلوم میں دعوت اسلامی کے مدنی کام کی بہت ہی اچھی ترکیب بن گئی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ وہاں سے اچھی خاصی تعداد میں مدنی انعامات کے رسالے جمع ہوتے ہیں آ پ بھی کوشش کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ مزید کام بڑھے گا۔ سنیوں کا کوئی بھی دارالعلوم ہو آپ اس سے فیض لینے سے اپنے آپ کو محروم نہ کریں ضرور وہاں حاضریاں دیا کریں اور طلبا پر انفرادی کوشش فرمایاکریں۔

دورا نِ سفر انفرادی کوشش کا طریقہ

سُوال : ہوائی جہاز وغیرہ میں سفر کرتے وقت برابر والوں پر انفرادی کوشش کس طرح کی جائے ؟

جواب : اس سے کسی طرح بھی تعلقات بنانے کی صورت ہوسکتی ہے ۔ مثلاً اس سے گھڑی کا ٹائم پوچھ لیا۔ اس کو مانوس کرنے کی نیت سے یہی پوچھ لیا کہ کتنی دیر میں پہنچے گا ۔ جیسے قرآن پاک میں اللہ پاک نے ارشاد فرمایا : '' اے موسیٰ! تمہارے دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟‘‘ وہاں بھی مقصودمانوس کرنا تھا۔ مانوس کرنے کے بعد نیکی کی دعوت دیں ، دعوت اسلامی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن