دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

جواب : کافِر کو مسلمان کرنے کے لئے پہلے اُ سے اُس کے باطِل مذہب سے توبہ کروائی جائے ، مَثَلاً مسلمان ہونے کا خواہش مندکرسچین ہے ، تو اُس سے کہئے : کہو’’ میں کرسچین مذہب سے توبہ کرتا ہوں‘‘  جب وہ یہ کہہ لے پھر اُسے کلمہ طیِّبہ یا کلمۂ شہادت پڑھائیے۔ اگر عَرَبی نہیں جانتا تو جو بھی زَبان سمجھتا ہو اُسی زبان میں ترجمہ بھی کہلوا لیجئے۔ اگر وہ عَرَبی کلمہ نہیں پڑھ پارہا تو اُسی کی زَبان میں اُس سے شَھادَتَیْن کا اِقرار باآواز کروالیجئے ، یعنی وہ کہہ دے کہ اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائِق نہیں ، حضرت محمّد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم اللہ کے رسول ہیں۔ اِس طرح سے وہ شخص مسلمان ہو جائے گا۔([1])

نیکی کی دعوت کے دوران غیر مسلم سے ملاقات

سُوال : کبھی مسلمان اور غیر مسلم میں فرق مشکل ہوتا ہے ، نیکی کی دعوت پیش کرنے کے دوران اگر کوئی یہ کہے کہ میں غیر مسلم ہوں تو کیا کریں؟

جواب : موقع کی مناسبت سے اگر آپ کو اس کا انداز بھلا لگے تو کہہ دیجئے کہ کاش آپ غیر مسلم نہ رہتے ، مسلمان ہوجائیے ، مسکرا کر کہہ دیجئے اگر وہ انکار کرتا ہے تو اس کو چھوڑ کر آگے بڑھ جائیے۔ بحث کا سماں پیدا کریں گے تو ہوسکتا ہے کہ آپ خود وسوسوں کا شکار ہوجائیں۔ عموماَ ہر ایک اپنی دلیل رکھتا ہے اس نے اگرآپ کو الٹے سیدھے دلائل دئیے اگرچہ اسلام میں ہر بات کا جواب ہے لیکن ہم میں ہر ایک ان دلائل کے جوابات نہیں جانتا اس لیے اس سے پہلو تہی کی جائے گی۔ میرا مشورہ یہی ہے اس سے بالکل الجھا نہ جائے ، ہاں اگر وہ اسلام کی طرف مائل ہو اور وہ کہے کہ مجھے مطمئن کیا جائے ، میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں ، اب کسی اچھے سنی عالم کے پاس اس کو پیش کیا جائے ، اس پر انفرادی کوشش کی جائے ، اس کو محبت دی جائے ، اللہ کرے وہ مسلمان ہوجائے۔

عیسائی پادری کا قبولِ اسلام

سُوال : سنا ہے آپ کے پاس ایک عیسائی پادری آکر مسلمان ہوا تھا اس نے کچھ اعتراضات کئے تھے آپ نے جوابات عطا فرمائے اگر مناسب خیال فرمائیں تو وہ واقعہ سنا دیجئے ۔


 

 



[1]    کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب ، ص۵۵۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن