30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے تو اس سے نرمی کرنی ہوتی ہے ۔ اگرامام کے ساتھ ، کمیٹی کے ساتھ الجھیں گے آپ ان سے بحث کریں گے اور ان کو دلائل دیں گے تو ہوسکتا ہے کہ معاملہ خراب ہوجائے آپ عاجزی کا بازو بچھائیں اور نرمی سے پیش آئیں تو اِنْ شَآءَ اللہ آپ کے کام میں برکت ہوگی اور اگر بالفرض امام صاحب کی کوئی غلطی بھی ہے تواگر آپ ان کو ٹوکیں گے تو اس سے ہوسکتا ہے کہ کام خراب ہوجائے ۔ امام صاحب کی اصلاح ضروری ہے اس کا بھی طریقہ ہوتا ہے جیسا کہ بالفرض وہ کوئی شرعی مسئلہ ہے اور امام صاحب اس پر چوک رہے ہیں تو آپ اگر اتنا علم رکھتے ہیں تو آپ وہ مسئلہ کسی کتاب جیسے بہار شریعت سے نکالا اور امام صاحب کے پاس لے گئے کہ حضرت ذرا مجھے یہ سمجھائیں کہ اس کا مطلب کیا ہے ۔ جیسے کہ آپ ان سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ اس طرح آپ ان سے اس طرح پوچھیں گے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو سمجھاتے سمجھاتے ان کی بھی توجہ چلی جائے۔ حکمت مومن کا گمشدہ خزانہ ہے ، کیونکہ اگر آپ امام صاحب کوڈائریکٹ کہیں گے تو ہوسکتا ہے کہ وہ ناراض ہوجائیں یا ان کو غصہ آجائے اور شیطان کام خراب کردے۔
12 مد نی کاموں پر استقامت کا طریقہ
سُوال : دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں بارہ مدنی کاموں پر استقامت کا طریقہ ارشاد فرمادیجئے۔
جواب : کام کرتے کرتے بندہ جب عادی ہوجاتا ہے تب ہی استقامت کی صورت بنتی ہے۔ مدنی کاموں کے فضائل پر نظر رکھے اس کے ثواب پر توجہ ہوگی تو اِنْ شَآءَ اللہ اس طرح بھی استقامت کا سامان ہوگا۔ بہرحال آپ مدنی کام کرتے رہیے۔ اگر بالفرض دل نہیں بھی لگتا تب بھی کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ ثواب ملے گا۔ بلکہ جو عمل دشوار ہوتا ہے اس کا ثواب زیادہ ملتا ہے۔
سُوال : آپ انفرادی کوشش پر بہت زور دیتے ہیں۔ یہ کیوں ضروری ہے؟
جواب : انفرادی کوشش تو مدنی کاموں کی جان ہے ، خودمیرا اپنا تجربہ ہے کہ بیان کے ذریعے بارہا ایک بات عرض کی ہے اور وہ سن کر سر بھی ہلا رہا ہے لیکن جب کسی کو انفرادی طور پر وہی بات کہی ہے تو وہ فوراً مان گیا ، مثلاً آپ داڑھی کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع