دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

نہیں دیتے تو آپ رونی صورت بنا کر صرف اتنا کہیں کہ ہم کو مسجد میں د رس دینے کی اجازت نہیں اس لیے ہم باہر درس دیتے ہیں۔ بس اتنا کافی ہے۔ زیادہ بولیں گے تو پھر پھنسیں گے۔ اور انتظامیہ کی ' مسجد کے امام کی ، ہرگزمخالفت نہیں کریں ، جب تک آپ کو شریعت ان کی مخالفت کرنا واجب نہ کردے اس وقت تک مخالفت نہ کریں ورنہ باہر بھی آپ کا درس بند ہوجائے گا۔ ' ' حکمت مومن کا گمشدہ خزانہ ہے'' حکمت سے بڑے بڑے مسائل حل ہوجاتے ہیں اور جذبات میں آکر بارہا بنی بنائی بات بگڑ جاتی ہے ۔

ہے فلاح وکامرانی نرمی و آسانی میں                      ہر بنا کام بگڑ جاتا ہے نادانی میں

دیگر ممالک میں چوک درس اور میدان اجتماع کا طریقہ

سُوال : پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں چوک درس اور میدان اجتماع کس طرح کیا جاسکتا ہے؟

جواب : دنیا بھر میں کام کا طریقہ ایک ہی ہو۔ البتہ وہاں کے تہذیب و تمدن یا وہاں کے قوانین کی وجہ سے کوئی فرق پڑتا ہے تو مجبوری ہے جیسا کہ پاکستان میں جس طرح اجتماع ہوتے ہیں ہند میں بھی وہاں رکاوٹیں نہیں ہیں۔ اسی طرح جن جن ممالک میں ایسا ہے وہاں یہاں کا طریقہ کار بہتر ہے ورنہ مسجدوں میں اجتماعات کیے جائیں ۔ کسی کے مکان میں بڑا مکان ہوتا ہے اس میں اجتماع کیا جائے ، اسی طرح مساجد میں درس دیا جائے بازار میں درس دیا جائے دکان میں درس دیا جائے دکان میں اجتماع کیا جائے جہاں جہاں جیسے موقع بن پڑے کوئی بھی محاذ خالی نہیں چھوڑنا چاہیے کچھ نہ کچھ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہونا چاہیے۔

امام صاحب اور کمیٹی کے ساتھ کیسا رویہ ہونا چاہیے؟

سُوال : مسجد میں مدنی کام کرنے کے لیے امام صاحب اور کمیٹی کے ساتھ کیسا رویہ ہونا چاہیے؟

جواب : جو حسن اخلاق کے ساتھ کام کرتا ہے چاہے وہ دنیا کا کام کرے یا دین کا کام کرے وہ ضرور کامیاب ہوگا جس طرح ایک تاجر کس طرح گاہگ کی خوشامد کرتا ہے اس کے ساتھ بہت ہی بچھ بچھ جاتا ہے اس طرح وہ گاہک کو پھنسا لیتا ہے ۔ تو اسی طرح یہ نہیں کہوں گا کیونکہ آپ کا مقصد تو اللہ کی رضا ہونی چاہیے مقصد یہ کہ جب بھی کسی سے کام لینا ہوتا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن