30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھائی کوشش کریں اوراپنی مسجد میں عشا کی نماز کے بعد مدرسۃ المدینہ بالغان کے لئے خود اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر اس کا سلسلہ کریں تو کتنے مقتدی امام صاحب کو دیکھ کر قرآن پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کرلیں اورہمارے امیر اہل سنت نے ا س فیلڈ میں بھی بطور امام دعوت اسلامی کا جس انداز سے کام کیا یہ ہمارے لیے روشن دلیل ہے کہ امام کس انداز سے دعوت اسلامی کا کام کرسکتا ہے اس کے لیے ہمیں کوئی اور مثال ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں امیر اہل سنت کی مثال اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارے لیے کافی ہے ۔ آج بھی امیر اہل سنّت کو عموماً دیکھا جاتا ہے کہ آپ فیضان سنت جس کا ہمارے یہاں مسجد میں درس دیا جاتا ہے اس کا درس دیتے ہیں تو ہم بھی اسی انداز کو اختیار کرتے ہوئے امیر اہل سنت کی اس ادا کو ادا کرنے کی نیت سے آج تمام اسلامی بھائی نیت کریں کہ اِنْ شَآءَ اللہ ہم بھی اپنی اپنی مساجد میں درس ضرور دیا کریں گے۔ تمام اسلامی بھائی نیت کرلیں ، اِنْ شَآءَ اللہاسی طرح قافلے میں ضرور سفر کریں گے ، اور اسی طرح اِنْ شَآءَ اللہ مدرسۃ المدینہ بالغان اگر فجر کے بعد ہوتا ہے تو اس وقت اور اگر عشا کے بعد ہوتا ہے تواس وقت ضرور شرکت کریں گے ، اِنْ شَآءَ اللہہفتہ وار اجتماع میں بھی اول تا آخر ضرور شرکت کریں گے ، اس انداز سے آپ خود محسوس کریں گے کہ اِنْ شَآءَ اللہ مسجد وں میں نمازیوں کی تعداد ا بڑھتی چلی جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں امیر اہل سنت کی ادا کو ادا کرتے ہوئے اسی منصبِ امامت پر دعوت اسلامی کے مدنی کام کو مزید کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اسی طرح اگر امام اسلامی بھائی چاہیں تو اپنی مسجد کے نمازیوں میں مدنی انعامات کے رسائل عام کرسکتے ہیں۔ یعنی جمعہ کی نماز میں بھی عموماً جو دعوت اسلامی کے کاموں کے حوالے سے بیان کرتے ہیں یا جو بھی مستند حوالے سے امیر اہل سنت کے متعلق باتیں بیان کرتے ہیں تو جب یہ باتیں عوام تک پہنچیں گی تو اِنْ شَآءَ اللہ ان کے حوصلہ بلند ہوں گے اور ان کو کام کرنےکا جذبہ پیدا ہوگا ، اسی طرح مدنی انعامات کی برکتیں بیان کریں گے اور اپنا مدنی انعامات کارسالہ پر کرکے اپنے مقتدیوں کو بھی ترغیب دلائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ مدنی انعامات کی بھی خوب برکتیں ظاہر ہوں گی۔
نیکی کی دعوت میں تا ثیر پانےکا مد نی نسخہ
سُوال : نیکی کی دعوت میں تاثیر پانے کا نسخہ ارشاد فرمادیجئے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع