30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حالات میں ایک عام اسلامی بھائی کے مقابلے میں امام کی بات کو وہ غور سے سنتے ہیں اور اس کا اثر جلد قبول کرتے ہیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوت اسلامی کے کام کا آغاز بھی ایک مسجد کے پیش امام نے کیا ۔ کاغذی بازار کی نورمسجد ( کراچی ) کے پیش امام نے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس کام کا آغاز کیا ۔ اس لیے امام کا ایک مقام ہوتا ہے۔ تو ائمہ کرام اگر کوشش کر کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ علاقائی دورہ برا ئے نیکی کی دعوت دینے کسی دکان پرجائیں گے تو دکان دار لاکھ مصروف ہو اِنْ شَآءَ اللہ وہ بات کو نہیں ٹالے گابلکہ غور سے سنے گا ، اس لیے امام کو چاہیئے کہ روزانہ اپنے نمازیوں کو ترغیب دلا کر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ کرے ۔ اگر روزانہ نہیں جاتے تو کم از کم ہفتہ میں ایک دن وہاں کے ذیلی نگران کے ماتحت رہ کرعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ کرے ، ظاہر ہے کہ تنظیمی ترکیب کو برقرار رکھنا ہوگا۔ اور جو دعوت اسلامی سے محبت کرتا ہوگا وہی تو اس طریقہ کار پر نیکی کی دعوت کا سلسلہ کرے گا۔ جب وہ دعوت اسلامی کا محب ہوگا۔ تو وہ ذیلی مشاورت نگران کی ماتحتی بھی مان لے گا۔ اپنے آپ کو بڑا نہیں سمجھے گا۔ بڑا سمجھنا بھی نہیں چاہیئے بلکہ عاجزی ہی کرنی چاہیے ۔ کہ حدیثِ پاک میں ہے کہ '' جو اللہپاک کے لئے عاجزی کرتا ہے اللہ پاک اسے بلند فر ماتا ہے ۔ '' ([1])
اگرامام صاحب ہفتے میں کم از کم ایک بارعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کواپنے اوپر لازم کرلیں ۔ اِنْ شَآءَ اللہ پورے محلہ میں بہاریں آجائیں گی۔ یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ اگر کسی محلہ میں کوئی بد عقیدہ امام آجائے توپورے محلے میں عقیدے کی خرابیوں کی جڑیں استوار ہونی شروع ہوجاتی ہیں اورایک امام کئی لوگوں کے ایمان خراب کردیتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی یارسولَ اللہ کہنے والا امام کوئی مدینے کا دیوانہ اورمرشدی غوث اعظم کا مستانہ اور سرکار اعلیٰ حضرت امام اہل سنت مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شمع محبت کا پروانہ امام کسی مسجد میں آجائے اور وہActive بھی ہو تنظیمی کاموں میں یا کسی بھی طرح کی تبلیغی مساعی میں وہ حصہ لے تو اس محلہ کا بچہ بچہ سنّی بن جائے ، میں آپ کے سامنے ہوں۔ ہمارے محلہ میں مسجد خوش قسمتی سے سنّیوں کی تھی' بادامی مسجد گؤ گلی اولڈ سٹی ایریا جو کراچی کا علاقہ ہے جب سے آنکھ کھولی اس مسجد سے میں نے الصلوۃ والسلام علیک یارسول اﷲ کی آواز سنی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اذان سے پہلے درود پاک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع