دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

ایئرفریشنرکا استعمال کرناکیسا؟

سُوال : آجکل ائیرفریشنر (Air Freshener) کے ذریعے خوشبو کا چھِڑکاؤ (Spray) عام ہوتا جارہا ہے ، اس میں کوئی نقصان تونہیں؟

جواب : عموماً بند کمروں کو مُعطَّر کرنے کےلئے ائیرفریشنر کا استِعمال کیاجاتا ہے۔ اس سے وقتی طور پر خوشبو آتی ہے پھر ناک اَٹ جاتی ہے اور خوشبو ہونے کے باوجود کمرہ میں موجود اَفراد کو خوشبو نہیں آتی ، جب کمرے میں ائیرفریشنرسے چھِڑکاؤ کیاجاتا ہے تو اُس کے کیمیاوی اجزاء فَضا میں پھیل جاتے ہیں اور سانس کے ذریعہ پھیپھڑوں میں پہنچتے اور صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ایک طِبّی تحقیق کے مطابِق ائیرفریشنر کے استعمال سے جِلد کا سرطان ( Skin Cancer) ہوجاتاہے۔

کمرہ خوشبودار کرنے کا طریقہ

سُوال :  کمرے کو خوشبو دار کرنے کے لئے کیاکرناچاہیے؟

جواب : لُوبان کی دُھونی دیں۔ لوبان جہاں فَضا کو معطر کرتا ہے وہاں جراثیم کابھی خاتمہ کرتا ہے ۔ آج کل پروں والے کیڑے مارنے کیلئے جِن اَدوِیہ (Flying Insect Killer) کا چھِڑکاؤ (Spray) کیا جاتا ہے اس کی جگہ لوبان بے ضرر ہے بلکہ اس کی دھونی سانس میں بھی جائے تو نقصان کے بجائے فائدہ ہی پہنچاتی اور گلے کی سوزِش کو دُور کرتی ہے۔ بشرطیکہ خالص لوبان ہو (لوبان ایک مخصوص دَرَخْت کے تنے سے نکلنے والی گوند ہے۔ غالباً پاکستان میں اس کی پیداوار نہیں ہوتی لہٰذایہاں عموماً نقلی لوبان فروخت کیاجاتا ہے۔ ہندوستان میں لوبان کے درخت پائے جاتے ہیں۔ ) اگر خالص لوبان کے ساتھ صعتر (اسکی خشک شاخیں اور پتّیاں صعتر  فارسی کے نام سے پنساریوں کے یہاں مل سکتی ہیں) مِلاکر دھونی دی جائے تو نہ صرف آپ کاکمرہ مہک اُٹھے گا بلکہ اس کی دُھونی مکھی ، مچھر ، لال بیگ اور چھُپکلیوں کابھی خاتمہ کرتی ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن