30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ٹونز ہوں گی بلکہ کئی ٹھیک ٹھاک مذہبی وضع قطع رکھنے والے لوگ بھی دیکھے گئے ہیں کہ سمجھانے کے باوجود بھی اس کو ترک نہیں کرتے ، شاید سستی کی وجہ سے یا کوئی اور جذبہ کارفرما ہو ، اس سے بڑا دکھ ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کواپنے فعل پرنادم و شرمندہ ہوکر توبہ بھی کرنی ہوگی اور اس کی تلافی کی صورت یہ ہے کہ اس میوزکل ٹون کو فی الفور نکال دے یا تبدیل کرکے ساتھ سادہ سی ٹون استعمال کرے ۔
میں بھی تو کتنی موج میں ہوں!اپنے پاس موبائل ہی نہیں کہ ٹونز کا مسئلہ پیداہو اورنہ مجھے موبائل چلانا آتا ہے ، اس کے فنکشنز (Functions)بھی مجھے معلوم نہیں حتی کہ ٹیپ ریکارڈ چلانا بھی مجھے نہیں ۔ میری زندگی کا بھی کیاعجیب وغریب رنگ ہے ، سادگی میں زندگی بسرکرنے کا اپناہی مزہ ہے ۔ موبائل نہ رکھیں توکیاحرج ہے ؟ موبائل رکھنا کوئی فرض یا واجب تو نہیں ، کل موبائل نہیں تھا توآپ کیا کرتے تھے؟ آج کل موبائل عام ہوگیا ہے اور سستا بھی ہے ، اس لیے تقریباً ہرایک کے پاس نظر آتاہے ورنہ پہلے مہنگا تھا تو بہت کم لوگوں کے پاس تھا اورجب بالکل نہیں تھا تب بھی گزارا ہوتاتھا ، ٹیلی فون ایجاد نہیں ہوا تھا تب بھی وقت گزر گیا ، یہ پنکھے ، بتیاں بلب نہیں تھے جب بھی گزاراہوتا تھا ، ہمارے گھر میں پنکھا نہیں تھا ، لالٹین تھی ٹیوب لائٹ نہ تھی ، کٹھمل بہت ہوتے تھے جوکاٹتے تھے ، کچا مکان ، کچی دیواریں ، سخت گرمی ہوتی ، ہم چھوٹے چھوٹے بھائی بہن ہوتے تھے ، گتا لے کر ہوا جھلتے تھے ، نیند آ ہی جاتی تھی پھر تھوڑا ہوش سنبھالا ، گھر میں پنکھے آگئے ، ٹیوب لائٹیں لگ گئیں ، فریزر بھی آگیا ، پہلے فریزر بھی نہیں تھا۔ چھینگے میں کھانے کی چیزیں لٹکا دیتے تھے تاکہ چوہا وغیرہ نہ پہنچ سکے پھرفریج آگیا ، اس طرح ترقی ہوتی گئی ۔ ایسی ایسی چیزیں ایجاد ہوئیں جن کے بارے کبھی سنانہ تھا ، وہ چیزیں اب دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ بہرحال اگر موبائل فون کے بغیر گزارا ہوسکتاہے توپھر تو اسے رکھنا ہی نہ چاہیے۔ میں تو اس کو اینٹی(Anti) قفل مدینہ کہتا ہوں کہ جس کے پاس موبائل فون ہووہ خاموش رہنے کی عادت نہیں بنا سکتا ، اسے بولنا ہی پڑے گا۔ اب کسے واقعی ضرورت ہے؟اسے غور کرناچاہیے کہ ضرورت کے تحت لیاہے ، محض فضول باتوں یاصرف لطف اندوز(Enjoy) کے لیے تو نہیں لیا؟کوشش کرکے اس کے استعمال کو کم سے کم کرے اور اس میں ٹیونز (Tunes) ایسی استعمال کرے جو میوزیکل نہ ہوں۔ اس کے لئے Beep یا Vibration بھی استعمال ہوسکتی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع