دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

میوزک سے بچنے کاطریقہ

سُوال : فی زمانہ میوزک سے ہم اپنے آپ کو کس طرح بچا سکتے ہیں؟

جواب : اس کی طرف توجہ ہی نہ دی جائے ، بلکہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی سنت ادا کرتے ہوئے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال دیں اور لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہ پڑھتے ہوئے اس مقام سے جلدی جلدی گزرجائیں۔ حضرت سیدنا نافع رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سیدنا عبداﷲ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کے ساتھ تھا کہ ایک جگہ ایک چرواہا بانسری بجارہا تھا تو عبداﷲ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ نے اپنی مبارک انگلیاں کانوں میں داخل فرمالیں اور وہاں سے ہٹ گئے اور چلتے رہے پھر پوچھا اے نافع! آواز آرہی ہے جب حضرت نافع رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ نے عرض کی کہ اب آواز نہیں آرہی تو آپ نے کانوں سے انگلیاں نکال لیں پھرفرمایا میں اسی طرح سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ سفرمیں ہمراہ تھاکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے چرواہے کی بانسری کی آواز سنی تو اسی طرح کیا جس طرح میں نے کیا۔ ([1]) () ویسے توسبھی صحابہ کرام رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُمْ اپنے اپنے انداز میں اپنے محبوب آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری اداؤں کواپنانے میں کوشاں رہاکرتے تھے لیکن حضرت سیدنا عبداﷲ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ ا ن سب سے زیادہ متبع سنت تھے۔

                             حضرت علامہ ابن عابدین شامی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ردالمحتار (یہ فقہ حنفی کی مشہور کتاب ''در مختار'' پرحاشیہ ہے ، )میں ان چیزوں کا ذکر کیا جو آلاتِ موسیقی ہیں ، پھر یہ بھی فرمایا کہ جہاں یہ چیز بج رہی ہے جیسے ڈھولک ہے یا کوئی ایسی چیز جو میوزک کے زمرے میں آتی ہواس کی آواز سے بچنے کی بھرپور کوشش کرنا واجب ہے۔ ([2])یعنی بھرپور کوشش اس طرح کرے کہ وہاں سے ہٹ جائے ، انگلیاں کانوں میں ڈال لے یا جس طرح بھی بن پڑے ہرممکن کوشش کرے ، کانوں میں روئی وغیرہ ڈال لے توجس سے کسی حدتک آواز رکتی ہے تاکہ آواز نہ آئے ۔ مگر اب اتنا ذہن ، اتناجذبہ اتباع سنت کہاں کہ وہاں سے ہٹ جائے ، کانوں میں انگلیاں ڈالے بلکہ یہاں کئی اسلامی بھائی ایسے ہوں گے جن کے موبائلز میں میوزیکل


 

 



[1]    ابن حبان ، کتاب الرقاق ، باب الفقر والزہد والقناعة ، ۲ / ۴۰ ، حدیث : ۶۹۲ ۔

[2]    ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ / ۶۵۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن