30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کو کہہ دیں کہ ہمیں ویجیٹیبل کھانا چاہیے تو یہ بغیر مرچ مصالحہ کے بالکل کھانا سادہ ساکھانا دیں گے ، اس لیے ایشین ویجیٹیبل جو تھوڑے مسالے کا ہوتا ہے لکھوادیں ، اس میں وہ آپ کو سبزی وغیرہ دیں گے ، گوشت نہیں ہوگا۔ یہ تو خیر مسلمان کی ایئر لائن بات ہے ، اگر کافر کی ایئر لائن سے بھی ویجیٹیبل کھانالے لیا تو حرج نہیں۔ اب تو محاورہ بن گیا ہے کہ گوشت کھانے والے مسلمان ہیں یعنی گوشت مسلمانوں کو اتنا پسند ہے ، خیر گوشت کھانے میں حرج بھی نہیں کہ گوشت جنت کے کھانوں کا سردار ہے لیکن یہ اس صورت میں کھائیے بڑے شوق و رغبت سے کھائے جبکہ شرعی ذبح شدہ حلال جانور کا گوشت ہوورنہ گوشت کھانے کی خاطر نفس کی رہنمائی قبول نہ فرمائیں میں نے آپ کو کتاب کا نام بتایا ہے ''مشینی ذبیحہ'' اس کتاب کی رہنمائی سے آپ گوشت کھائیں گے تو ٹھوکر نہیں کھائیں گے ۔
سُوال : غیرمسلم ممالک کی ائیر لائنز کے طیّارے میں دَورانِ سفر غیر مسلم ایئر ہوسٹز سے بنام 'حلال فوڈ' یا 'مسلم فوڈ' منگواکر کھایا جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب : اگر اُس میں مرغی یا کسی ذَبِیحہ کا گوشت ہو تو نہ کھائیں۔ مسلم ممالک کی ایئر لائنز کے عملے میں بھی بعض اَوقات کُفّار شامِل ہوتے ہیں۔ لہٰذا اگر کھانا ہی ضَروری ہے تو نشست کنفرم کرواتے وقت 'اَیشِیَن ویجٹیرین' (Asian Vegetarian) کھانے کا آرڈر بُک کروائیں مگر کم از کم پچیس گھنٹے قبل اپنے کھانے کا آرڈر کمپیوٹر میں ڈلوادیں۔ آپ کو ہوائی جہاز میں سبزی والاکھانا فراہم کیا جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ
سُوال : کھڑے کھڑے چپس ، بسکٹ ، ڈرائی فروٹ کھانا کیسا ہے ؟ نیز کون سی ایسی چیزیں ہیں جن کو کھڑے ہوکر کھانے میں حرج نہیں؟
جواب : کھانا عرف میں جس کو طعام کھانا کہتے ہیں وہ تو کھڑے کھڑے کھانا معیوب ہے۔ ([1])سنت یہ ہے کہ اس طرح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع