30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
برتاؤ جائز ہے۔ ‘‘ ان سے نہ دوستی رکھ سکتے ہیں نہ ہی مَحَبَّت۔ ([1])
حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ تفسیرِنعیمی میں فرماتے ہیں : کُفّار سے مَحَبَّت سخت منع ہے۔ خیال رہے کہ تعلقات کی چندقسمیں ہیں اور ان کے جُدا گانہ احکام۔ دوستی ، مَحَبَّت ، مَیلانِ طَبع ، بِرّ وقسط ، قرابت داری ، ادائے حقوق ، دُنیوی مُعامَلات ، میل جُول یعنی نشست وبر خاست۔ ان سب کے مختلِف اَحکام ہیں۔ (1) دُنیوی مُعاملات یعنی تجارتی لَین دَین وغیرہ کفّارسے جائز ہے ۔ (2)ادائے حُقوق جائز ۔ کافر ماں باپ کا حقِّ مادَری وپِدَری ادا کیا جائے گا ۔ (3)بِرّوقسط یعنی دُنیوی مُعاملات میں خوش اُسلُوبی ، کُفّار کے اِحسان کا احسان سے بدلہ ، یہ بھی جائز ہے ۔ a مَحَبَّت کی تین صورَتیں ہیں : (1) کافِر کے کفر سے مَحَبَّت اور اس(کفر)سے راضی ہونا ، یہ کفر ہے(2) کُفّار سے مَحَبَّت کہ کفر کو توبُر اجانے مگر اہلِ اسلام کے مقابلے میں کُفّار کی مدد کرے ، خواہ قَرابت داری یا دنیوی لالچ یا کسی اور وجہ سے ۔ یہ سخت حرام ہے بلکہ اس کا انجام کفر ہے۔ (3)تیسرے کافر قرابت دار (یعنی رشتے دار)سے غیر اختیاری طبیعت کا مَیلان ۔ کافر بیٹے سے مَحَبَّتِ پِسری (یعنی بیٹے کی محبت) وغیرہ ۔ مگر اس مَحَبَّت پر اتنی قدرت رکھے کہ جب اسلام و کفر کا مقابلہ آ پڑے تو بیٹے کا لحاظ نہ کرے ۔ یہ جائز ہے منع نہیں ۔ (کفار سے)مُحَبَّت کامَیل جُو ل بَہَر حال حرام ہے ۔ ان آیات میں کُفّار کی غیرضَروری مَیل جُول اور دوستی سے منع کیا گیا ہے ۔ ([2])
سُوال : بعض لوگ کہتے ہیں کہ کافر کو کافر نہیں کہنا چاہیے ، نہ جانے کب مسلمان ہو جائے۔
جواب : تو مَعَاذَ اللّٰہ مسلمان کو مسلمان بھی نہیں کہنا چاہیے ، نہ جانے کب کافر ہو جائے ، کیونکہ بعض مسلمان بھی تو مرتد ہو ہی جاتے ہیں ۔ تو جب مسلمان مسلمان ہے تو مسلمان کہیں گے مَعَاذَ اللّٰہ مرتد ہوجائے گا تو مرتد کہیں گے۔ جب تک وہ کافر ہے تو کافر کہیں گے مسلمان ہو جائے گا تو مسلما ن کہیں گے۔ جب تک آنکھوں والا ہے تو آنکھوں والا کہیں گے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع