دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

بعض جانوروں کے حلال اوربعض کے حر ام ہونے میں حکمت

سُوال : بعض جانور حلال ہیں اور بعض حرام ہیں۔ اس میں کیا حکمت ہے؟

جواب : جو کچھ غِذا یا گوشت کھایاجاتا ہے وہ جُزوِبدن ہوجاتا ہے اور اس کے اَثرات ظاہِر ہوتے ہیں اور چُونکہ حرام جانوروں میں مَذموم صِفات پائی جاتی ہیں اور حرام جانوروں کے کھانے میں اندیشہ ہے کہ انسان بھی ان بُری صفات سے مُتَّصِف ہوجائے لہٰذا انسان کو کھانے سے مَنْع کردیا گیا۔ گوشت تو گوشت ان کے چمڑوں پر بیٹھنے کی بھی تاثیریں ہوتی ہیں۔ لہٰذا چیتے کی کھال پر بیٹھنے سے تکبر پیدا ہوتا ہے اور بکرے کی کھال پر بیٹھنے سے عاجزی پیدا ہوتی ہے۔ ([1])

امپورٹڈ گوشت کا حکم

سُوال : امپورٹڈ(Imported) گوشت جس پر حلال لکھا ہوا ہو۔ وہ گوشت ہم کھا سکتے ہیں ؟

جواب : آج کل یہ سلسلہ بہت ہی عام ہوگیا ہے ۔ بہرحال اس ضمن میں کافی پیچیدگیاں ہیں لیکن آپ ایک اصول ذہن میں رکھ لیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ آپ کو سمجھنے میں کافی مددملے گی وہ یہ ہے کہ حلال گوشت کے حلال ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ جانور کے (شرعی طریقہ کار کے مطابق) ذبح ہونے سے لے کر کھانے تک مسلمان کی نظر سے غائب ہو کر ایک لمحہ کے لیے بھی کافر کے قبضے میں نہ چلا جائے۔ ([2])اگر یہ اصول آپ نے ذہن نشین کرلیا تو اِنْ شَآءَ اللہ آپ کواس سلسلے میں کافی مدد ملے گی ۔ آج کل ہرجگہ یہ وبا پھیلی ہوئی ہے  ۔ اب پاکستان حالانکہ بہت غریب ملک ہے لیکن یہاں بھی باہر سے گوشت آنا شروع ہوگیا ہے۔ اسی طرح بیرون ممالک میں کفار کے ہوٹل ہیں پھر کفار بھی دوطرح کے ہیں : (1)کتابی اور (2)غیر کتابی۔ کتابی کافروں کی حالت بھی بہت ابترہے ۔ یہودی اپنے مذہب پر قائم ہوتے ہیں لیکن نصاریٰ کا مسئلہ بہت پیچیدہ ہوگیا ہے یہ اب دہریت کی سمت جارہے ہیں۔

                             اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنا واقعہ نقل کیا ہے۔ جب آپ سفینہ میں تھے غالباً سفر مدینہ کا واقعہ


 

 



[1]    مراٰۃ المناجیح ، ۵ / ۵٠٠۔

[2]    فتاویٰ رضویہ ، ۲ / ۲۸۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن