دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

                             پیارے اسلامی بھائیو!یہ اتنے سارے احکام ہیں کہ ایک نشست میں بیان نہیں کئے جاسکتے ۔ ہوسکتاہے کہ آپ کے علم میں نہ ہو کہ یہ فرض ہیں۔ اب تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ سی ڈی آگئی جس میں بیانات کی 100 کیسٹیں سمودی گئی ہیں۔ فوراً ذہن بنالیجئے کہ اِنْ شَآءَ اللہ ایک دن بیان ، ایک دن مدنی مذاکرہ یاجس طرح آپ کا ذوق بنے ، ضرور سنیں گے یہ آپ اسلامی بھائیوں کے لیے انمول تحفہ ہے اگر اس کی قدر جانیں اوردوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلاتے رہیں بلکہ جو صاحبِ استطاعت ہیں وہ تویہ کوشش کریں کہ 50روپے کی دو سی ڈیز خرید کر اسلامی بھائی کا ذہن بنا کر دیں کہ آپ بھی سنیں ، میں بھی سنتاہوں ، آپ سنو تو میں دوں پھر بے تکلفی میں یوں کہے کہ سنو تو میں تحفہ دوں۔ پھر اس کاذہن اس طرح بنائیں کہ روز کی ایک سنوتو کوئی زیادہ مشکل نہیں ہے ڈبل بارہ گھنٹوں میں ایک بیان بآسانی سناجاسکتاہے یوں خود بھی سنیں اوردوسروں کوبھی سنائیں ۔ بیرون ممالک کے اسلامی بھائی جن تک بیان یا مدنی مذاکرہ کی کیسٹ نہ پہنچے وہ دعوت اسلامی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈکرکے سننے کی سیٹنگ بنائیں اور نیٹ استعمال کرنے والوں کوبھی دعوت اسلامی کی ویب سائٹ Visit کرنے کی دعوت دیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ بہت فائدہ ہوگا۔

سلام کرنے میں احتیاط

سُوال : ایسے داڑھی منڈے کو سلام کرنا کیسا جس کے بارے میں یہ معلوم نہ ہو کہ مسلمان ہے یا کافر؟

جواب : واقعی فی زمانہ لباس اور تراش خراش کا انداز ایسا ہے کہ سب داڑھی منڈے ، پینٹ شرٹ والے ، پتا نہیں چلتا یہ کافر ہے یا مسلمان ۔ محلہ میں تو پھرایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ دوسرے ممالک میں عام طور پر سمجھ نہیں آتی ، کفار خشخشی داڑھی بھی رکھ لیتے ہیں ، سلام بھی کرتے ہیں بلکہ میں نے انہیں بڑے تپاک سے السلام علیکم کہتے ہوئے دیکھا ہے پھرپتا چلا کہ یہ کافر ہے تو جس کے بارے میں شناخت نہ ہوسکے کہ یہ مسلمان ہے یا کافر اس کو سلام کرنے کے بارے میں مسئلہ غور سے سن لیجئے ۔ ابتداءِ سلام مسلمان کے ساتھ سنت ہے۔ ([1])اور کافر کے ساتھ حرام۔ ([2])


 

 



[1]    رَدُّ الْمُحْتار ، کتاب الطهارة ، الفرض افضل من النفل الا فی مسائل ، ۱ / ۲۷۰۔

[2]    فتاویٰ رضویہ ، ۲۲ / ۳۷۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن