دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

طرح بیچا جائے؟باسی بھوسی جو فوڈ پوائزن ہوتا ہے ، جو کل مرتا ہو تو آج مرجائے ، حرام کھلاتے ہیں حالانکہ گلی سڑی غذا جو باعثِ ضرر ہو اس کا کھانا حرام ہے۔ ([1])لیکن یہ کھلاتے ہیں۔ اس امت کی بہت افسوس ناک حالت ہے ، پھر ان حالات میں کیاجائے؟ کاروبارکیا ہی نہ جائے جب تک اس کے بارے میں ضروری مسائل نہ سیکھ لیں ۔

                             مجھے توسب کاموں میں اچھا کام امامت لگتا ہے۔ امامت میں وقت (Time) بھی تھوڑا دینا پڑتا ہے لیکن اس کے لئے امامت کااہل بھی ہواورجن شرائط پراجارہ ہواان کی پابندی بھی کرے تو میرے خیال میں اس میں کوئی چکر بازی نہیں کرنی پڑتی اور طے شدہ تنخواہ مل جاتی ہے۔ اس میں بھی مزید آسانی اس طرح ہوسکتی ہے کہ فی نماز اجارہ کرلے کیونکہ بالعموم انتظامیہ والے اتنے ذہن والے نہیں ہوتے۔ فی نماز اگر اجارہ ہوجائے تو مدینہ مدینہ ۔ مثلاً فی نماز 10 روپیہ اب جتنی نمازیں پڑھائیں تو ہرنماز کے بدلے 10 روپے اور جس نماز میں غیر حاضری ہوئی 10 روپے کٹ گئے ، جھگڑا ہی ختم۔ اسی طرح موذن فی اذان کے حساب سے اجارہ کرلے ، اس میں آسانی ہے لیکن لیکن یہ کام بھی اس قدر آسان نہیں ، اس میں بھی نمازو طہارت کے علاوہ اجارہ کے مسائل معلوم ہوناضروری ہیں۔ ہاں اتناضرورہے بنسبت دوسرے کاموں کے آسان ہے ۔ اس سے علاوہ جو بھی دھندہ کریں ، مسائل ہی مسائل ہیں یہاں تک کہ ملازم ڈیوٹی کے اوقات میں نفل بھی نہیں پڑھ سکتا۔ ([2])سیٹھ کی اجازت کے بغیر نفل پڑھے گا تو گناہ گار ہوگا۔ وظائف پڑھنے مسجد میں بیٹھ گیا تو گناہ گار ، درس سننے دینے بیٹھ گیا تو گناہ گار۔ اگر اس کے ٹائم پیریڈ فکس ہوں اس میں وہ کام نہیں کرسکتا جب تک اس کا سیٹھ اجازت نہ دے۔ لیکن لاعلمی لوگ میں سب کچھ کرتے رہتے ہیں ۔ اسی طرح نفلی روزہ نہیں رکھ سکتااگر اس کی وجہ سے ڈیوٹی میں فرق آتا ہے اورکام میں سست پڑجاتا ہے تو اس کے لیے نفلی روزہ رکھنا بھی ناجائز ہوجائے گا جب تک سیٹھ اجازت نہ دے ۔ ([3])  


 

 



[1]    بحر الرائق ، کتاب الطھارة ، ۱ / ۲۰۱ ۔

[2]    بہار شریعت ، حصہ : ۱۴ ، ۳ / ۱۶۱۔ رَدُّالمحتار ، کتاب الاجارة ، مطلب لیس للاجیر الخاص ، ۹ / ۱۱۸۔

[3]    رَدُّالمحتار ، کتاب الصوم ، فصل فی العوارض ، ۳ / ۴۷۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن