دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

غیبت ، چغلی ، وعدہ خلافی ، تکبر ، ریا ، حب جاہ وغیرہ اس کے لئے احیاء العلوم کا مطالعہ کریں ۔

کیاعلم سیکھنا فرضِ کفایہ ہے؟

سُوال : کیا بدگمانی ، تکبر ، حب جاہ ، جھوٹ اور غیبت وغیرہ کا علم سیکھنا فرضِ کفایہ ہے؟

جواب : فرض عین ہے ، فرض کفایہ تو وہ ہے جس پرچند افراد عمل کرلیا تو سب بری ہوگئے۔ فرض عین ہر عاقل بالغ مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔ ([1])لیکن ان علوم کا ہمیں علم نہیں۔ احیاء العلوم کا تیسراحصہ انہی عُلوم پرمشتمل ہے۔ اس کے بارے میں خود امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس حصہ میں تقریباً فرض علوم جمع کردئیے ہیں۔ ان فرض علوم سے کئی اہل علم بھی لاعلم ہوتے ہیں ۔ بعض اوقات علما سے بے تکلفی ہوتی ہے اورانہی بھی اندازہ ہوتاہے کہ ہماراامتحان لیاجارہاہے ، پوچھاگیاچلو بھئی بتاؤ! جھوٹ کی تعریف کیا ہے؟ٰ غیبت کی تعریف کیا ہے؟ چغلی کی تعریف کیا ہے؟ نہیں بتا پاتے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہم نے تو یہاں اپنے جامعات المدینہ کے نصاب میں احیاء العلوم شامل کردی ہے۔ اسی طرح بہار شریعت کا پہلا حصہ بھی فرض علوم پرمشتمل ہے بلکہ بہار شریعت کے تو تقریباً حصص میں فرض علوم کا بیان ہے کیونکہ آپ اگر گاہگ ہیں تو خریدنے کے بارے میں مسائل سیکھنا فرض ، اگرتاجر ہیں تو بیچنے کے اصول سیکھنا فرض ہے۔ آپ بیوپاری ہیں تو اس بارے میں سیکھنا فرض ہوگا اس کے بغیربات نہ بنے گی۔ عموماً لوگ اندازے کے ساتھ تول کر دے دیتے ہیں حالانکہ تول کی چیز اگر طے ہے تو تول کر ہی لین دین ہوگا ورنہ دونوں گناہ گار ہوں گے۔ مثال کے طور پر دودھ ہی لے لیجئے ، آپ کو ایک لیٹر دودھ چاہیے لیکن شِیرفروش کے پاس دودھ ماپنے کے پیمانے نہیں ، ان کے تو ہاتھ پاؤں نپے تلے ہوتے ہیں مگر آپ نے کہا : ایک لیٹر ، آپ دیکھ بھی رہے ہیں کہ اندازے سے کوئی پیالہ ڈال رہاہے اور اس کے پاس اصل پیمانے تو نہیں ہیں ، آپ اسی طرح لے کر چلے جاتے ہیں تودونوں گناہ گار ہوئے۔ ایسے مواقع پر طریقہ یہ ہے کہ جہاں ماپ کر نہیں دیتے یاکم چیز لو تو وزن کرکے نہیں دیتے بلکہ اندازے سے اٹھا کر دے دیتے ہیں تو ایسے مواقع پر ناپ تول کی بات ہی نہ کی جائے مثلاً تیس روپے میں ایک کلودہی ملتاہے لیکن آپکو آدھا کلودرکارہے اور اس کے پاس


 

 



[1]    جنتی زیور ، ص۲٠۹ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن