30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آپ نے اس کے بارے میں کتنا اچھا گمان قائم کیا !ہم تو اپنی ہوشیاری میں رہ جاتے ہیں ۔ بات بات پربدگمانی کرتے ہیں۔ اللہ پاک ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے۔ کاش ہمارا ذہن بن جائے اور ہر ایک کے بارے میں حسن ظن قائم کرنا سیکھ جائیں اس کے لیے مدنی قافلوں میں سفرکریں ، اِنْ شَآءَ اللہ اس طرح کے مختلف عنوانات پر بیانات سننے کوملتے رہیں گے ، ان کے بارے میں معلومات بھی ہوگی ، ان کا علاج بھی ملے گا اورعمل کا جذبہ بھی بڑھے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ
کسی گناہ کے علاج کاایک طریقہ یہ ہے کہ اس گناہ کی ہلاکت خیزیاں معلوم ہوں تو ان ہلاکت خیزیوں کو تصور میں دھرائیں مثلاً میں فلاں کے بارے میں بدگمانی کررہا ہوں تو یہ مجھ پر واجب تو نہیں ہے کہ میں اس کے بارے میں یہ ذہن بناؤں کہ یہ ایسا ہے ، اگر وہ واقعی ایسا ہوا جیسا میں نے گمان کیا جب بھی مجھے تو بدگمانی کا گناہ ملے گا اگرچہ وہ صحیح ہے۔ مثال کے طور پر فلاں بے ریش لڑکے کے ساتھ ساتھ جا رہا ہو اور ہم نے بدگمانی کی کہ اس کی نیت اس لڑکے پر خراب ہے اور واقعی اس کی نیت خراب بھی ہو لیکن ہم نے اپنے ذہن سے سوچا کہ اس کی نیت اس لڑکے پر خراب ہے ، اس طرح بدگمانی کا گناہ مفت میں ہمارے کھاتے میں آگیا۔ بلاشبہ اگر کسی طرح اس بدگمانی کا دروازہ بند ہوجائے ، ہمارے وارے نیارے ہوجائیں اورہمارامعاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن جا ئے۔ اس لیے جب بھی کسی کے بارے میں بدگمانی ہو ، بدگمانی کے بارے میں وعیدوں کو اپنے ذہن میں دہرائیں اوریہ کہ قرآن پاک میں بھی بدگمانی سے منع کیا گیا ہے۔ ([1]) پھر کسی مسلمان کے بارے میں بدگمانی حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ جہنم کے عذاب کاتصور اپنے ذہن میں لائیں کہ کہیں ایک بار کی بدگمانی ہی سے مَعَاذَ اللّٰہثُمَّ مَعَاذَ اللّٰہ رب ناراض نہ ہوجائے اورہمارے لیے دخولِ جہنم کا باعث نہ بن جائے ، اس طرح علاج پر سعی کی جاسکتی ہے۔ اللہ پاک ہمیں بدگمانی اور ہر طرح کے گناہوں محفوظ و مامون فرمائے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مکتبۃ المدینہ نے اس سلسلہ میں ایک نہایت مفید رسالہ ''بدگمانی '' شائع کیاہے اِنْ شَآءَ اللہ اس کا مطالعہ کرنے سے بدگمانی کا عادت چھوٹ جائے گی۔ حجَّۃُ الاِسْلَام امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مایہ ناز تصنیف ''احیاء العلوم'' کا اگرمطالعہ کیا جائے تو اس میں بہت سے عنوانات مل جاتے ہیں جن کا سیکھنا فرض ہے۔ جیسے بدگمانی ، جھوٹ ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع