دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

سے سوال)

جواب : میں نے ہند کے اسلامی بھائیوں کو ایسے کھاتے ہوئے تو نہیں دیکھا ۔ ہاں عرب کے اسلامی بھائیوں کو دیکھا ہے ، اب ہند والا کھائے یا پاکستان والا ، عرب شریف والا کھائے یا مدینہ شریف میں رہنے والا ، جو بھی کھائے ، سنت یہی ہے کہ تین انگلیوں سے کھانا کھایاجائے۔ ([1])ہاں اگر غذاایسی ہے کہ تین انگلیوں سے اٹھانا ممکن نہیں ، وہ چار سے اٹھالے پانچ سے اٹھالے جیسے چاول کہ چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں اور تین انگلیوں سے اس کا نوالہ بن نہیں پاتا۔ ایسی صورت ہوتو چاول وغیرہ چار یاپانچ انگلیوں سے اٹھا نے میں حرج نہیں۔ ایک صورت یہ ہوسکتی ہے کہ آپ اس میں آلو مسل لیں یا ایسا گاڑھا مصالحہ یاسبزی مسل لیں تو پھر شاید تین انگلیوں سے اٹھ جائے ورنہ مشکل ہوگی اورتین انگلیوں سے کھاناسنَّتِ مؤکَّدہ نہیں لہٰذا بالفرض کسی نے پانچ انگلیوں سے کھا لیا توگناہ گار نہ ہوگا اورنہ ہی مَعَاذَ اللّٰہ اسے ملامت کی جائے گی۔

بدگمانی کے اسباب اوراس کا علاج

سُوال : بدگمانی پیدا ہونے کے اسباب اور اس کا علاج ارشاد فرمادیجئے۔

جواب : مسلمان کے بارے میں بدگمانی حرام ہے ، مسلمان کے بارے میں اچھا گمان قائم کیا جائے ۔ حدیث پاک میں ہے : '' مومن کے بارے میں نیک گمان قائم کرو''۔ ([2])اس روایت سے آپ سمجھیں کہ ایک مسلمان کی عزت کتنی اہمیت رکھتی ہے! فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے کہ حضرت سیدنا عیسیٰ روح اللہ عَلَیْہِ السَّلَام نے ایک مؤمن شخص کو دیکھا کہ وہ چوری کر رہا ہے ۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے بعد میں اس سے فرمایا : اے شخص ! تو نے چوری کی ہے؟ اس نے کہا : واللہ میں نے چوری نہیں کی حالانکہ آنکھوں سے دیکھا تھا پھر بھی جب اس نے جب انکار کردیا کہ میں نے چوری نہیں کی تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا : میری آنکھوں نے دھوکا کھایا ہے ، تُوسچا ہے اوراسے کچھ نہ کہا۔ ([3])


 

 



[1]    نوادر الاصول ، الاصل الرابع والعشرون ، ۱ / ۱۱۴ ، حدیث : ۱۵۹ملتقطاً۔

[2]    الزواجر ، الکبیرة الثامنة والتاسعة والاربعون ، ۲ / ۱۲ ۔

[3]    فتاویٰ رضویہ ، ۲۴ / ۱۱٠۔ مسلم ، ص ۹۹۰ ، حدیث : ۶۱۳۷ بتغیر۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن