30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مقام قِیامت کے روز آگ سے کاٹاجائے گا۔ '' اس رِوایت سے چڈّی پہن کر فُٹ بال وغیرہ کھیلنے والے اور ان کا کھیل دیکھنے والے بھی عبرت حاصِل کریں۔
سُوال : بیرونی ممالک میں اکثر کام کاج مخلوط ہوتے ہیں تو وہاں اپنے آپ کو کیسے بچائیں؟ نیز بد نگاہی سے بچنے کا نسخہ بھی ارشاد فرمادیں ؟ (امریکہ سے سوال)
جواب : یہ بات تو اُس وقت سوچناچاہیے تھی جب گھر سے ڈالر کمانے کے لئے نکلے تھے ، اب تو آگ کے سمندر میں چھلانگ لگاہی دی ہے ، اب دامن بچانا بڑا مشکل ہے ، خداعزوجل کی قسم! اگرمجھے کوئی کروڑوں روپیہ بھی یومیہ کی آفر (Offer)کرے کہ تم شکاگوآجاؤ ، کسی کمپنی کا آپ کومنیجر بنا دیتے ہیں تو خدا کی قسم!مجھے پھر بھی قبول نہیں کہ میں کسی صورت بھی آگ کے سمندر میں جاؤں ہاں! کوئی باندھ کے لے جائے تواوربات ہے۔ یہ میں نے اپنے ذہن کی بات کی ، نہ کوئی اتنی رقم یومیہ مجھے دے ، نہ میں جاؤں گا۔ میں نے اپنے جذبات سے آپ کوآگاہ کررہاہوں وہاں تو واقعی اتنی بے پردگی اور بے حیائی ہو گی کہ الامان والحفیظ ، میں وہاں گیا تو نہیں ، نہ جانے کاارادہ۔ ہاں جو لوگ وہاں ہیں ، کوشش کرتے رہیں کہ نگاہیں نیچی رکھنے کی عادت پڑ جائے ۔ نگاہیں نیچی رکھنے کی عادت پڑ جائے گی تو کسی حد تک بچاؤکی صورت ہو سکتی ہے ، بس آنکھوں کا قفل مدینہ مضبوط لگالیں اور اس طرح کے مضامین بھی نہ پڑھیں جس سے شہوت ابھرے مگر وہاں کا ماحول ، جو میرا اندازہ ہے کہ واقعی ایسا ہو گا کہ اللہ جس کو بچائے وہی بچ سکتا ہے ، اللہ پاک سب کی حفاظت کرے ، بس ہم کوشش کرتے رہیں ، کوشش کرتے رہیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ اس کوشش کا بھی ثواب ملتا رہےگا ، مدنی انعامات پر عمل کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ اس سے بھی آپ میں عمل کا جذبہ بڑھے گا اور عمل کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ گناہوں میں کمی واقع ہو گی۔ مدنی قافلے میں سفر کرتے رہیں اس سے بھی اِنْ شَآءَ اللہ آپ کا جذبہ بیداررہے گا۔
سُوال : ہند میں دیکھا گیا ہے کہ پانچوں انگلیوں سے لڈو بنا بنا کرکھانا کھایا جاتا ہے ؟اس طریقہ سے کھانا کیسا ہے؟ (ہند
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع