دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

ایمان پر سودے بازی ہورہی ہے لیکن جس پر اللہ پاک کا فضل وکرم ہووہ دھوکے میں نہیں آتے بلکہ دولت دنیاکوپاؤں کی ٹھوکرمارکر اپناسرمایہ ایمان بچالیتے ہیں۔

مسلمان ہے عطار تیری عطا سے                       ہو ایمان پر خاتمہ یاالٰہی

                             ہوسکتاہے کوئی نادان سوچے کہ جھوٹ موٹ لکھنے سے کیا ہوتا ہے یادرکھئے !جھوٹ موٹ اپنے آپ کو غیر مسلم کہنے والا بھی کافر ہو جا تا ہے۔ ([1])ایسی غلطی ہرگزنہ کرنا اوراگرکرلی توفوراً توبہ کر کے کلمہ پڑھ کرتجدیدایمان کرلے اوربیوی والاہے تو نکاح بھی دوبارہ کر لے ۔ اس کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے'' 28کلمات ِکفر'' رسالہ کا مطالعہ کریں اُس میں کفر سے توبہ کرنے اورتجدیدنکاح کا طریقہ بہت آسان الفاظ میں تحریر ہے۔

سَیروتفریح کرناکیسا؟

سُوال : کیاسَیروتفریح کرنا شرعًا منع ہے؟ نیز کیا  پُل وغیرہ تفریحاً نہیں دیکھ سکتے؟

جواب : اگرممنوعات شرعیہ نہ ہوں تو اس طرح کے نظّارے اگرچہ شرعاً مُباح ہیں۔ مگر بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْھِمْ  فرماتے ہیں : آنکھوں کومُباح خوشنما نظاروں کے دیکھنے سے بچاؤ اور ان کو قید میں رکھو اگر ان کو آزاد رکھو گے تو پھر یہ حرام کی طرف دیکھنے کا بھی مطالبہ کریں گی۔ امام اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ؎

پھول کیا دیکھوں میری آنکھوں میں

                         دشتِ طیبہ کے خار پھرتے ہیں               (حدائقِ  بخشش)

انوکھا حاجی

                             ایک صاحِب جو زبردست عاشقِ رسول تھے۔ حج سے جب واپس وطن لوٹے تو اُنہوں نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی تھی ، لوگ سمجھے ان کی آنکھوں میں کوئی تکلیف ہوگی ، اُنہوں نے وُضو کرتے ہوئے مُنہ دھوتے وقت پٹی کھولدی پھرفورًاباند ھ لی۔ یہ دیکھ کر لوگوں نے اِصرار کرکے اس کا سبب پوچھا ، آبدیدہ ہوکر فرمایا : ' 'میں مدینہ منّورہ کی بہاریں دیکھ


 

 



[1]    کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص۴۵۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن