30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں یہ وعید موجود ہے کہ جس جسم کی نشوو نما حرام رزق سے ہوتی ہے وہ جہنم کا ایندھن بنے گا۔ ([1])اللہ پاک حرام سے ہر مسلمان کو محفوظ فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
کسٹم والے بغیر رشوت کے کلیرنس نہیں دیتے
سُوال : کسی نے جائز طریقے پر دوسرے ملک سے مال منگوایا مگر کسٹم والے بغیر رشوت کے Clearanceنہیں دے رہے ، کیا کرے؟
جواب : اگر اپنا مال نکلوانے کے تمام جائز رستے بند ہو جائیں تو اب رشوت دے سکتے ہیں کہ اگر ظلماً کوئی حق دبا لے تو ضرورتاً رشوت دینے کی اجازت ہو تی ہے مگر لینے والے ظالم کے حق میں یہ حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ ([2])
سُوال : رشوتیں دیکر بیرونِ ملک جانے والوں کی کمائی حلال ہے یا حرام؟
جواب : رشوت دے کر جو باہر جاتے ہیں وہ گناہ گارہیں ، باہر ملکوں میں جاکر اب جو حلال طریقے سے روزی کمائی ، وہ حرام نہیں ہے۔ رشوت دے کرباہَرجانے کا جو گنا ہ کیا ، وہ بے شک گناہ ہے مگر اس طرح جانا نہیں چاہیے اور بعض لوگ تو بیرون ممالک جا کر دولت کمانے کے لالچ میں کفریات بھی بک دیتے ہیں .یہ ایک لیٹر(Letter) غالباً بیرون ملک سے مجھ تک پہنچاہے کہ میں اب جاپان جانا چاہتا ہوں اور مجھے کہا جارہا ہے کہ تم یوں لکھو کہ'' میں مسلمان تھا لیکن مسلمانوں نے مجھے بہت بدظن کیا ہے اس لیے میں عیسائی ہونا چاہتا ہوں مجھے پناہ دی جائے ۔ ''وہ بتاتے ہیں کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ میں دعوتِ اسلامی کی برکتیں سے فیض یاب ہوچکا تھالہٰذا فوراً میری یہ سمجھ میں آگیا تومیں نے جواب دیا : بھئی ! کسی صورت میں یہ نہیں لکھوں گا۔ اُس بیچارے کے ڈیڑھ لاکھ ضائع ہوچکے تھے اورمزید لکھاتھا کہ میں اب واپس پاکستان آرہا ہوں۔
پیارے اسلامی بھائیو! افسوس صد افسوس!اب اس حقیرو ناپائیداردولت کے بدلے ایمان خریداجارہاہے یعنی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع