دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

حقدار ہیں۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت ، امامِ اہل سنّت ، مُجَدِّدِ دین وملّت مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ''دَیوث سخت اَخْبَثِ فاسِق (ہے) اور فاسقِ مُعلِن کے پیچھے نَماز مکروہِ تحریمی۔ اسے امام بنا نا حلال نہیں اور اسکے پیچھے نَماز پڑھنی گناہ اور پڑھی توپھیرنا واجِب ۔ '' ([1])

بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں                                اکبرؔ زمیں میں غیرتِ قومی سے گڑگیا

پوچھا جواُن سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا؟                           کہنے لگیں ، '' وہ عقل پہ مَردوں کی پڑ گیا!''

عورَتوں کی بے پردَگی

سُوال : اگر مرد کی کوشِش کے باوُجُود عورَتیں بے پردَگی سے باز نہ آئیں کیا تب بھی وہ دَیُّوث ہے؟

جواب : اگرمرد اپنی حیثیت کے مطابِق مَنْع کرتاہے اور بے پردَگی سے روکنے کے شَرعی تقاضے اس نے پورے کئے ہیں اور وہ نہیں مانتیں تو اِس صورت میں مرد پر نہ کوئی الزام اور نہ وہ دیوث ۔ پس حتَّی الْاِمکان بے پردَگی وغیرہ کے مُعَاملہ میں عورَتوں کو روکا جائے مگر حکمتِ عملی کے ساتھ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ اپنی زَوجہ یا ماں بہنوں پر اس طرح کی سختی کربیٹھیں جس سے گھر کا اَمْن ہی تَہ وبالا ہوکر رہ جائے۔

عورت کابِغیر مَحرم کے کِشتی یا ہوائی جہاز سے سفر کرنا

سُوال : اگر کسی دوسرے شہر یادوسرے ملک میں عورت کا مَحرَم یا شوہر ہے اور وہ اسے بُلا رہا ہے تو کیا عورت ، بس ، کار ، ریل گاڑی ، کِشتی یا ہوائی جہاز وغیرہ ذَرائِع سے بھی تنہا نہیں جاسکتی ؟

جواب : نہیں جا سکتی ۔ جو عورت بِغیر مَحرم یاشوہرکے 92 کلو میٹریا اس سے زیادہ کا سفر کرےگی وہ گنہگار ہوگی۔ ([2]) اگرچِہ دوسری جگہ اسکا مَحرم یا شوہَر اسٹیشن یا ائیرپورٹ پر اِسے لینے کے لئے موجود بھی ہو۔ حرام ہونے میں پیدل یا سُواری کی کوئی قید نہیں کسی طرح سے بھی سفر نہیں کر سکتی۔


 

 



[1]    فتاویٰ رضویہ ، ۶ / ۵۸۳۔

[2]    فتاویٰ ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الخامس عشر فی صلاة المسافر ، ۱ / ۱۴۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن