دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

حکمِ کُفْر نہیں لیکن یہ کسی مسلمان سے متصور نہیں کہ وہ مطلقاًپردے کی فرضیت کا انکار کرے۔ ([1])

’’دَیوث‘‘کو ن؟

سُوال : ''دَیوث'' کسے کہتے ہیں؟

جواب : جو لوگ باوُجُود ِقدرت اپنی عورَتوں اور مَحارِم کو بے پردَگی سے مَنْع نہ کریں وہ'' دَیُّوث'' ہیں۔  ([2])رَحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : تین شخص کبھی جنّت میں داخل نہ ہوں گے دَیُّوث اورمَردانی وَضْع بنانے والی عورت اورشراب نوشی کا عادی۔ ([3]) مَردوں کی طرح بال کٹوانے اور مَردانہ لباس پہننے والیاں اِس حدیثِ پاک سے عبرت حاصِل کریں ، چھوٹی بچّیوں کے لڑکوں جیسے بال بنوانے اور انہیں لڑکوں جیسے کپڑے اور ہَیٹ وغیرہ پہنانے والے بھی احتیاط کریں۔ حدیثِ پاک میں یہ جو فرمایا گیا کہ ''کبھی جنّت میں داخِل نہ ہوں گے۔ ''یہاں اِس سے طویل عرصے تک جنّت میں داخِلے سے محرومی مُراد ہے۔ کیوں کہ جو بھی مسلمان اپنے گناہوں کی پاداش میں مَعَاذَ اللّٰہ دوزخ میں جائیں گے وہ بِالآخِر جنّت میں ضَرور داخِل ہوں گے۔ مگر یہ یا د رہے کہ ایک لمحے کا کروڑواں حصّہ بھی جہنَّم کا عذاب کوئی برداشت نہیں کرسکتا لہٰذا ہمیں ہرگناہ سے بچنے کی ہردم کوشِش اور جنّتُ الفِردوس میں بے حساب داخِلے کی دُعا کرتے رَہنا چاہیے۔ ''دَیُّوث '' کے بارے میں حضرتِ علّامہ عَلاؤالدّین حَصْکَفِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : '' دَیوث'' وہ شخص ہوتا ہے جو اپنی بیوی یا کسی مَحرم پرغَیرت نہ کھائے ۔ '' ([4])

                             معلوم ہوا کہ باوُجُودِ قدرت اپنی زَوجہ ، ماں بہنوں اور جوان بیٹیوں وغیرہ کو گلیوں بازاروں ، شاپنگ سینٹروں اورمَخْلُوط تفریح گاہوں میں بے پردہ گھومنے پھر نے ، اجنبی پڑوسیوں ، نامَحرم رشتے داروں ، غیرمَحرم ملازِموں ، چوکیداروں اور ڈرائیوروں سے بے تَکلُّفی اور بے پر دَ گی سے مَنع نہ کرنے والے دَیُّوث ، جنّت سے محروم اور جہنَّم کے


 

 



[1]    پردے کے بارے میں سوال جواب ، ص۱۸۵  ۔

[2]    در مختار ، کتاب الحدود ، باب التعزیر ، ۶ / ۱۱۳۔

[3]    مجمع الزوائد ، کتاب النکاح ، باب فیمن یرضی لاھله بالخبث ، ۴ / ۵۹۹ ، حدیث : ۷۷۲۲۔

[4]    در مختار ، کتاب الحدود ، باب التعزیر ، ۶ / ۱۱۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن