دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

جواب : ہر با حیا اور غیرتمند مسلمان اِس سوال کا جواب اپنے ضمیر سے لے سکتا ہے ۔ ظاہر ہے ایک بے پردہ عورت جس کی تربیّت میں غیر مردوں کے ساتھ بھی لَوچدار اور مُلائم انداز میں گفتگو کرنا شامل ہو اُس سے بِلا حاجتِ شدیدہ پانی ، کولڈڈرنک ، چائے اور کافی یا کھانا وغیرہ طلب کرنے کی کس طرح اجازت ہو سکتی ہے ؟ ہاں خود آ کر کھانا وغیرہ رکھ دے تو کھا لے۔ یا خود آ کر کچھ پوچھے تو نظریں ایک دم نیچی کئے یا آنکھیں بند کرکے ایک دو الفاظ میں جواب دیکر جان چُھڑالے۔ ہرگز اُس سے سوال جواب نہ کرے نیز اُس سے کچھ منگوائے بھی نہیں ورنہ وہ دینے کیلئے آئے گی جس کے سبب مزید بات چیت کرنے یا نِگاہ پڑنے کے مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں۔ ایسے موقع پر جب نَفس طرح طرح کے حیلے سکھا کر بے پردہ عورَت کو دیکھنے اور اس سے بات چیت کرنے کی ترغیب دے اِس روایت کو یاد کر لینا بَہُت مفید ہے۔ چُنانچِہ حدیثِ پاک میں ہے : جو شخص شہوت سے کسی اَجْنَبِیہ کے حُسن وجمال کو دیکھے گا قیامت کے دن اسکی آنکھوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالاجائے گا۔ ([1])

مخلوط تعلیم

سُوال : مخلوط تعلیم ( Co-education)کے بارے کیا حکم ہے ؟

جواب : بالِغان کی مخلوط تعلیم کا سلسلہ سراسر ناجائز وحرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے کیوں کہ اس میں شَرعی پردہ کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔

کیاپردہ ضَروری نہیں؟

سُوال : ’’آجکل پردہ ضَروری نہیں‘‘ایسا کہنا کیسا ہے؟

جواب : اس طرح کے کلمات کہناانتہائی حماقت و جہالت اور نہایت ہی سخت بات ہے۔ اس طرح کے کلمات سے مُطلقاً پردہ کی فرضیّت کے انکار کا اظہار ہوتا ہے اور سِرے سے پردے کی فرضیَّت ہی کا انکارکُفر ہے ، البتَّہ پردہ کی فرضیت کا قائل ہے مگر پردے کی کسی خاص نَوعِیت ( یعنی مخصوص طرز) کا اِنکار کرتا ہے جس کا تعلُّق ضَروریاتِ دین سے نہیں تو پھر


 

 



[1]    ھدایة ، کتاب الکراھیة ، فصل فی الوطء والنظر واللمس ، الجزء الرابع ، ۲ / ۳۶۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن