دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

اسلامی ممالِک پر باقاعِدہ جارِحانہ حملے ہو رہے ہیں اور ظالمانہ قبضے کئے جارہے ہیں مگر مسلمان ہے کہ ہوش کے ناخُن نہیں لیتا۔ آہ! آج کا نادان مسلمان TVاورVCR  اور Internet  پر فلمیں ڈِرامے چلا کر ، بے ہُودہ فلمی گیت گُنگنا کر ، شادیوں میں ناچ رنگ کی محفلیں جما کر ، کافروں کی نَقّالی میں داڑھی مُنڈا کر ، کفّار جیسا بے شرمانہ لباس بدن پر چڑھا کر ، اسکوٹر کے پیچھے بے پردہ بیگم کو بٹھا کر ، بے حیا بیوی کو میک اپ کروا کر تفریح گاہ میں جا کر ، اپنی اولاد کو دُنیوی تعلیم کی خاطِر کفّار کے ممالک میں کافروں کے سِپرد کروا کر نہ جانے کس قسم کی ترقّی کامُتَلاشی ہے !

                             افسوس صد کروڑ افسوس! آج کا مسلمان جھوٹ ، غیبت ، تُہمت ، خِیانت ، زِنا ، شراب جُوا ، فلمیں ڈِرامے دیکھنا اورگانے باجے سننا وغیرہ وغیرہ گناہ بے باکانہ کئے جا رہا ہے ، مسلمان عورَتوں نے مَردوں کے شانہ بہ شانہ چلنے کی ناپاک دُھن میں حیا کی چادر اُتار پھینکی ہے اور اب دیدہ زیب ساڑھیوں ، نیم عُریا ں غَراروں ، مردانہ وَضْع کے لباسوں ، مرد جیسے بالوں کے سا تھ شادی ہالوں ، ہوٹلوں ، تفریح گاہوں اور سینما گھروں میں اپنی آخِرت برباد کرنے میں مشغول ہیں۔ خدا کی قسم! موجودہ رَوِش میں نہ ترقّی ہے نہ کامیابی ۔ ترقّی اور کامیابی صِرف وصِرف اللہ و رسول کی فرماں برداری کرتے ہوئے اِس مختصر ترین زندَگی کو سنّتوں کے مطابِق گزار کر ایمان سلامت لئے قَبْر میں جانے اور جہنَّم کے ہو لناک عذاب سے بچ کر جنّتُ الْفِردوس پانے میں ہے ۔ چنانچِہ پارہ ۴ سورہ آلِ عمران کی آیت نمبر 185میں ارشادِ خدائے رحمن ہے : ’’فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ‘‘ ([1])(ترجَمہ کنزُالْایمان : جو آگ سے بچاکر جنّت میں داخِل کیا گیا وہ مُراد کو پہونچا)۔

                             آہ!آہ!آہ! عورَتوں میں بے پردَگی اور گناہوں کی کثرت ہونا کس قَدَر تشویشناک ہے۔ خدا کی قسم ! جہنم کا عذاب برداشت نہیں ہو سکے گا۔ کافِروں کی اُلٹی ترقّی کی رِیس کرتے ہوئے بے پردَگی اور بے حیائی کا بازار گرم کرنے والے ذرا غورتو فرمائیں۔ یورپ ، امریکہ اور ان سےمتاثر ہونے والے ملکوں میں کیا ہو رہا ہے!رقص گاہوں میں لوگ اپنی آنکھوں سے اپنی بہو بیٹیوں کو دوسروں کی آغوش میں دیکھتے ہیں اور ٹس سے مس نہیں ہوتے بلکہ وہ دَیُّوث فخر سے اِتراتے ہوئے داد دے رہے ہوتے ہیں!بے پردہ اور فیشن اَیبل عورَتوں کے ''منہ کالے '' ہونے کی حیا سوزخبریں آئے دن اخبارات میں


 

 



[1]    پ ۴ ، اٰل عمران : ۱۸۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن