30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سُوال : تجدیدِنکاح کا طریقہ آسان الفاظ میں بیان فرمادیجئے۔
جواب : تجدیدِ نِکاح کا معنیٰ ہے : ’’نئے مَہر سے نیا نِکاح کرنا۔ ‘‘اِس کیلئے لوگوں کو اِکٹھا کرنا ضَروری نہیں۔ نِکاح نام ہے اِیجاب و قبول کا۔ ہاں بوقتِ نِکا ح بطورِ گواہ کم ازکم دو مَرد مسلمان یا ایک مَرد مسلمان اور دو مسلمان عورَتوں کا حاضِرہونا لازِمی ہے۔ خطبہ نِکاح شرط نہیں بلکہ مُسْتَحَب ہے۔ خطبہ یاد نہ ہوتو اَعُوْذُ بِاللہ اور بِسمِ اﷲشریف کے بعد سورہ فاتِحہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ کم ازکم 10 درہم یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی (موجودہ وزن کے حساب سے 30 گرام 618 مِلی گرام چاندی )یا اُس کی رقم مہَر واجِب ہے۔ مَثَلاً آپ نے پاکستانی 786 روپے اُدھار مہر کی نیّت کر لی ہے (مگر یہ دیکھ لیجئے کہ مہر مقرر کرتے وقت مذکورہ چاندی کی قیمت 786 پاکستانی روپے سے زائد تو نہیں) تو ا ب مذکورہ گواہوں کی موجودَگی میں آپ ’’اِیجاب‘‘ کیجئے ، یعنی عورت سے کہئے : ’’میں نے 786 پاکستانی روپے مہر کے بدلے آپ سے نکاح کیا۔ ‘‘ عورَت کہے : ’’میں نے قبول کیا۔ ‘‘نکاح ہو گیا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عورت ہی خطبہ یا سورۂ فاتِحہ پڑھ کر’’اِیجاب‘‘ کرے اور مَرد کہے : ’’میں نے قبول کیا‘‘ نِکاح ہو گیا۔ بعدِ نکاح اگر عورت چاہے تو مَہر مُعاف بھی کر سکتی ہے۔ مگر مَرد بِلاحاجتِ شرعی عورت سے مَہر مُعاف کرنے کا سُوال نہ کرے ۔ ([1])
سُوال : بعض فاسقِ مُعْلِن ہوتے ہیں ، نَمازوں کے بھی پابند نہیں ہوتے مگر ان کے عملیات سے بعض لاعلاج مریض بھی صحت یاب ہوتے ہیں۔ عوامُ النّاس ایسوں کو وَلی کہنے لگتے ہیں۔ یہ کہاں تک دُرُست ہے؟
جواب : مریضوں کا علاج ہی اگر دلیلِ ولایت ہے تو ڈِسپرین کی گولی بھی ’’ولیہ‘‘ ہے! جی ہاں ، دردِسر ہوجائے کھانے کے بعد ایک یا دو ٹِکیہ پانی میں گھول کرپی لینے سے عموماً آرام آجاتا ہے۔ پھر اُن غیر مسلم ڈاکٹروں کو کیا کہیں گے جو نہ جانے کتنے ہی مایوسُ العلاج مریضوں کا کامیاب علاج کردیتے ہیں! دراصل شِفا مِن جانبِ اللہ ہے۔ سبب کوئی ڈاکٹر بنے یا عامل۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع