دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

دلاتا ہے ، قریب قریب آجائیے! گنجائش ہو یا نہ ہو تھوڑا سا سِرک جاتا ہوں تاکہ اس کی بات پرعمل ہوجائے اس طرح تھوڑا قریب ہوجاتا ہوں۔ پھر کہتا ہے ، دوزانو بیٹھ جائیں تو دو زانو بیٹھ جاتا ہوں ۔ اگر سارے آئمہ کرام اسی طرح کریں ، ملاقات کرنے والوں سے بھی درخواست کریں کہ آپ بھی تشریف رکھیں ، چند منٹ کا درس ہے پھر اِنْ شَآءَ اللہ ہم ملتے ہیں اس طرح اور لوگ بھی بیٹھ جائیں گے ، امام صاحب بھی سنیں گے سب کا بھلا ہوجائے گا ، سب کو ثواب ملے گا اور مبلغ یا معلم جو بھی ہے اس کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔ تمام آئمہ کرام اور مؤذنین کو چاہیئے کہ اس معاملے میں دعوتِ اسلامی کو اپنی سنتوں بھری تحریک سمجھتے ہوئے ان کاموں میں حصہ لیں۔ درس دیں ، درس نہیں دیتے یا نہیں دے پاتے تو جو دے رہا ہے اس کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔ ان کے لئے اتناہی کافی ہے کہ اس کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں تاکہ وہ علاقے میں کام کرے۔ اگر درس دینے والاغلطی کرے تو سب کے سامنے اس کی ڈانٹ ڈپٹ کرنا ، اس کوگھر بھیجنے والی بات ہے ، دل توڑ کر گھر بیٹھ جائے گا تو ظاہر ہے اس کانقصان ہوگا ، اگر وہ شرعی غلطی کرتا ہے جس کی فوری اصلاح واجب ہے جب تواَ حسن انداز میں آپ اُسی وقت اس کی اصلاح کردیں ، اگر کوئی ایسی غلطی نہیں ہے جس کی فوراَ اصلاح کی حاجت ہو تو پھر اس کو اکیلے میں سمجھائیں۔

پا نچ د نوں میں روزہ رکھنا حرام ہے

سُوال : سال میں کتنے اور کون کون سے دن ایسے ہیں جن میں روزہ رکھنا حرام ہے؟ حرام ہونے کی وجہ بھی بتادیجئے۔

جواب : سال میں پانچ دن ایسے ہیں جن میں روزہ رکھنا حرام ہے ، وہ پانچ دن یہ ہیں : عیدالفطر کا ایک دن ۔ عید الاضحی سمیت چار دن یعنی دس ، گیارہ ، بارہ اور تیرہ ذوالحجۃ الحرام یوں پانچ دن روزہ رکھنے کی ممانعت ہے۔ ([1])اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : یہ دن اللہ  پاک کی طرف سے بندوں کی ضیافت ہیں۔ ([2])


 

 



[1]    مراٰۃ المناجیح ، ۳ / ۱۸۶ ۔

[2]    فتاویٰ رضویہ ، ۱٠ / ۳۵۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن