دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

پوری کر سکتا ہے۔ ([1])

مدینہ 4 : چلتی گاڑی میں بِلا عُذرِ شَرعی فرض وسنّتِ فَجر و تمام و اجِبات جیسے وِتر ونَذر اور وہ نَفل جس کو توڑ دیا ہو اور سجدہ تِلاوت جبکہ آیتِ سجدہ زمین پر تِلاوت کی ہو ادا نہیں کر سکتا اور اگر عُذر کی وجہ سے ہو تو ان سب میں شرط یہ ہے کہ اگر ممکِن ہو تو قبلہ ُرو کھڑا ہوکر ادا کرے ورنہ جیسے بھی ممکن ہو۔ (پھرٹرین سے اُتر کر اعادہ بھی کرے)۔   ([2])

                             مسافر کے بارے میں اس کے علاوہ بھی کئی احکام ہیں اور یہاں ماشاء ا ﷲ مسافر کافی تعداد میں موجو د ہیں اس لیے سفر کے بارے میں ایک مفید رسالہ ''مسافر کی نماز'' خریدفرمالیں بلکہ میرامشورہ ہے کہ آپ ''نماز کے احکام'' لیں کہ اس میں ''مسافرکی نماز'' کے علاوہ دیگر رسائل بھی ہیں ، یہ کل بارہ رسائل ہیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ''نماز کے احکام'' میں شامل یہ تمام رسائل انگلش میں بھی مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے اوردعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر بھی یہ رسائل اورمکتبۃ المدینہ کی دیگرکتب ورسائل بھی Visit کر سکتے ہیں۔

کسی کِرِسْچَن کی نماز جنازہ میں شرکت کرنا کیسا؟

سُوال :  کسی کے کِرِسْچَن دوست کے والِد کا انتِقال ہوجائے تو وہ اُس کی نماز جنازہ میں شرکت کرسکتاہے یا نہیں؟

جواب : اوّل تو کرسچن بلکہ ہر کافر سے دوستی رکھنا ممنوع وحرام ہے۔ ([3])اگر مرنے والا کافِر تھا تو کسی حال میں اس کی نماز جنازہ میں شرکت کرناجائز نہیں کہ مُرتد یا کافِر کی نَمازِ جنازہ اورجُلوسِ جنازہ میں جائز و کارِ ثواب سمجھ کر شریک ہونا کُفر ہے۔ سرکارِ اعلی حضرت امام احمدرضاخان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ''اگراس اعِتِقاد سے جائے گا کہ اس کاجنازہ شرکت کے لائق ہے تو کافِر ہو جائے گااور اگر یہ نہیں تو حرام ہے۔ حدیث میں فرمایا : ''اگر کافِر کا جنازہ آتا ہو تو ہٹ کر چلنا چاہئے کہ شیطان آگے آگے آگ کا شعلہ ہاتھ میں لئے اچھلتا کودتا خوش ہوتا ہوا چلتا ہے کہ میری محنت ایک آدمی پر وصول


 

 



[1]    در مختار ، کتاب الصلاة ، باب الوتر والنوافل ، ۲ / ۵۸۹۔

[2]    در مختار مع رد المحتار ، کتاب الصلاة ، باب الوتر والنوافل ، مطلب فی القادر بقدرة غیرہ ، ۲ / ۵۹۴۔

[3]    فتاویٰ رضویہ ، ۲۱ / ۱۲۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن