دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

پاک ہوجائے گا۔ کتنی آزمائش ہے!

                             سب کے گھروں میں نہیں تو اکثر گھروں میں ہوگا اور مالداروں کے گھروں میں موٹے کارپٹ ہیں اوران کے نیچے بھی Foam بچھادیتے ہیں یہ ایک اورآزمائش ہے کہ ان پر سجدہ بھی دشوار ہو جاتا ہے ۔ اس لئے یہ بات ذہن میں رہے کہ ایسی چیز پر سجدہ کرنا ضروری ہے کہ جس پر پیشانی اور ناک کی ہڈی اتنی دب جائے کہ مزیددبانے سے نہ دبے ورنہ سجدہ نہ ہوگا۔ ([1])جس کارپٹ کے نیچے فوم نہیں ہوتا وہ کم نرم ہوتاہے ۔  بلاحائل زمین پر سجدہ مستحب ہے۔ ([2])اس میں ثواب زیادہ ہے ، کپڑا بھی نہ بچھا ہو یعنی زمین بالکل خالی ہومگر سردیوں میں بچھانا پڑے گا کہ ٹھنڈا فرش ہوگا اور تکلیف ہوگی تو یہ بھی مانع ِخشوع ہوگا۔ اب کپڑا بچھالیں۔ ویسے بھی کپڑے کے مصلے پر سجدہ کریں تو گناہ نہیں ، افضل یہ ہے کہ نہ بچھائیں۔

درود شریف کے فوراً بعد اذان یا اقامت کہناکیسا؟

سُوال : درود شریف کے فوراً بعد اذان یا اقامت کہنا کیسا ہے ؟

جواب : درود شریف کے فوراً بعد اذان یااقامت نہ کہی جائے بلکہ درود پاک اور اذان یا اقامت کے مابین فاصلہ ہونا چاہیے ۔ میرے آقا ئے نعمت ، اعلیٰ حضرت ، امام اہلسنت ، عظیم البرکت ، عظیم المرتبت ، پروانہ شمع رسالت ، مجدد دین و ملت مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے فتاویٰ رضویہ شریف (تخریج شدہ) جلد پنجم کے صفحہ 386 پر مرقوم فتویٰ سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ درود شریف اور اقامت واذان کے درمیان فاصلہ(Gap) رکھا جائے تاکہ عوام الناس درود شریف کو اذان و اقامت کا جزو یعنی حصہ نہ سمجھ بیٹھیں اس لیے درود شریف پڑھ کر کچھ لمحے کے لیے چپ ہوجائیں۔ ایک صورت تویہ ہے جو بیان کردی یاکوئی ایسی صورت ہو کہ دونوں میں امتیازہوجائے ، اس طرح کہ ایک درود شریف پڑھے اور دوسرا اذان دے۔

                             اس کا ایک تیسراطریقہ بھی ہے جوکہ عمدہ ہے کہ اذان و درود شریف کے درمیان نیکی کی دعوت دے دی جائے


 

 



[1]    فتاویٰ هندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الرابع فی صفة الصلة ، الفصل الاول ، ۱ / ۷۰ ماخوذاً۔ بہار شریعت ، ۱ / ۵۱۴ ، حصہ : ۳۔

[2]    نور الایضاح مع مراقی الفلاح ، کتاب الصلاة ، فصل فیما یکرہ للمصلی ، ص۱۹۰ ۔ بہار شریعت ، ۱ / ۵۳۸ ، حصہ : ۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن