30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب : فرش سے مراد کارپٹ (Carpet)ہے یا پتھر کی زمین۔ اگرپتھر کی زمین ہے ، اس پر کوئی نجاست لگ گئی اور وہ ہوا یا دھوپ سے خشک ہوگئی یا کسی دیوار پر لگی اور سوکھ گئی کہ اس پر نجاست کا اثر باقی نہ رہا تو یہ پاک ہوگئی ، اب اس پر نماز پڑھنا جائز ہے مگراس حصہ پر تیمم نہیں کرسکتے جب تک اس کو باقاعدہ دھو کر پاک نہ کرلیا جائے۔ ([1]) اوراگر فر ش سے مراد کارپٹ ہے ، اس کا کوئی حصہ نجس ہوگیا تو اس کو پاک کرنا بہت آزمائش ہے۔ آج کل گھروں میں کارپٹ بچھانے کا رواج ہوگیاہے اورگھروں میں بچے بھی ہوتے ہیں ، ظاہرہے بچوں نے پیشاب توکرناہی ہوتا ہے یا کبھی بڑے شخص کے پاؤں میں نجاست لگ جاتی ہے خصوصاَ قربانی کے دنوں میں کہ پاکستان میں تو گلی گلی گائے بکرے کی قربانی کی جاتی ہے۔ یہ بڑے میاں خون والے پاؤں لئے کارپٹ پر چڑھ جاتے ہیں ، اب یہ کارپٹ ناپاک ہوگیا (کہ بہتا خون ناپاک ہے)۔ اس کو پاک کرنا بہت آزمائش ہے ۔ اس طرح گھروں میں کارپٹ پاک رہنا بہت مشکل ہے۔ اسی طرح مسجدوں کے کارپیٹ پر بچے پیشاب کردیتے ہیں حالانکہ ایسا بچہ جس سے نجاست کا غالب گمان ہے ، اُسے مسجد میں لانا حرام۔ ([2])مگر لوگ لے آتے ہیں ۔ اب کارپٹ ناپاک ہوگیا تو اسی حصہ کو پاک کرنا ہے ، پورا کارپٹ پاک کرنا ضروری نہیں مگر اس حصہ کو پاک کرنا بہت مشکل ہے کہ کارپٹ نچوڑا نہیں جاسکتا۔ بہرحال اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اسے کسی نہر یا دریا میں رکھ دیں یاباندھ دیں کہ یہ بہتے پانی کے حکم میں ہیں۔ پانی اس پر بہتا رہے یہاں تک کہ غالب گمان ہوجائے ، دل مطمئن ہوجائے کہ پانی نجاست کو بہا کر لے گیا ہوگا لیکن یہ بھی دشوار ہے کہ ہر جگہ نہر بھی نہیں ، اب سمندر پرکون لے کرجائے اورکیسے دھوئے؟ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کارپٹ کا جو حصہ ناپاک ہوا ، اس حصے پر پانی بہائیں ، پانی بہا کر اسے چھوڑدیں یہاں تک کہ آخری قطرہ تک ٹپک جائے اس کا طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ کارپٹ کوکسی دیوار کے ساتھ لٹکا کر اس پر پانی ڈالا جائے اور چھوڑ دیا جائے جب اس پانی کا آخری قطرہ ٹپک جائےگا تو یہ ایک بار دھونا کہلائے گا۔ اب دوسری بارلٹکاکر دھوئیں حتی کہ آخری قطرہ ٹپک تک جائے ۔ اسی طرح اس کوتیسری بار دھوئیں۔ جب تیسری بار آخری قطرہ ٹپک جائے گا تب یہ کارپٹ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع