دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

فقہی مسائل کے بار ے میں سوال جواب
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

ٹیسٹ کے لیے خون نکالنا

سُوال : میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جو خون نکالا جاتا ہے وہ ناقضِ وضو ہے یا نہیں؟

جواب : اِتنی مقدار میں خون نکالا کہ اس کو روکا نہ جائے تووہ بہہ جائے اس سے وضو ٹوٹ جائے گا اور وہ خون اَحناف کے نزدیک ناپاک ہے ۔ ([1]) سرنج کے ذریعہ جو خون نکالتے ہیں وہ کافی مقدار میں ہوتا ہے  اُس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور یہ خون پیشاب کی طرح ناپاک اور نجاست غلیظہ ہے۔ ([2])

پیشاب کے قطرے آنے کے مرض میں نمازوں کا حکم

سُوال : پیشاب کے قطرے آنے کے مرض کی وجہ سے کئی نمازیں چھوٹ جاتی ہیں ، اس مسئلہ کا حل ارشاد فرما دیجئے۔

جواب : طبیب یامعالج سے رجوع کریں ، یہ مسئلہ واقعی بڑی آزمائش ہے لیکن اس کی وجہ سے نمازوں کا فوت ہونا نہایت قابل افسوس ہے کہ شریعت مطہرہ نے ہرمسئلہ میں ہماری رہنمائی فرمائی ہے مگرہم علم دین سے دوری اورلاعلمی کے باعث ان پرعمل نہیں کرپاتے اورطرح طرح پریشانیوں میں مبتلاہوکرنمازیں تک فوت کرڈالتے ہیں۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے آپ کواپنی کیفیت پرغور کرنا ہوگا۔ بار بارقطرہ آتاہو ، ریح خارج ہوتی ہو یا زخم بہتا ہوتوایسامریض ایک نماز سے دوسری نماز تک مثلاً عصر تا مغرب انتظار کرے اوراپنی کیفیت پر غور کرتا رہے کہ قطرہ یاریح رُک جائے یا زخم ہے تو بہنا بندہوئے ، اس دوران اگر اتنی بھی مہلت نہیں ملتی کہ وہ وضو کرکے فرض پڑھ نماز پڑھ سکے تواب ایسامریض ’’شرعی معذور‘‘ ہوگیا۔ اس بارے میں حکم یہ ہے کہ وہ وضو کرلے اوراگلی نماز کا وقت آنے سے پہلے پہلے نماز پڑھ لے بھلے اس


 

 



[1]    فتاویٰ هندیة ، کتاب الطهارۃ ، الباب الاول فی الوضوء ، الفصل الخامس ، ۱ / ۱۰۔

[2]    فتاویٰ هندیة ، کتاب الطهارۃ ، الباب السابع ، الفصل الثانی ، ۱ / ۴۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن