30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لحد میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلے
اندھیری رات سنی تھی چراغ لے کے چلے (حدائقِ بخشش)
یہ بھی میرے آقا اعلیٰ حضرت کا شعر ہے اب آقا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کامافی الضمیر کچھ بھی ہو مجھے نہیں پتہ ایک شرح میرے ذہن میں آتی ہے کہ سرکار اعلیٰ حضرت کی مراد ہمارے لیے ہم یہ لے لیں کہ لحد یعنی قبر میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلیں ، سرکار نامدار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے چہرے انور کے عشق کا داغ ہم قبر میں ساتھ لے گئے وہ داغ کون سا محبت کی نشانی داڑھی ، اندھیری رات سنی تھی کہ قبر میں اندھیرا ہوتا ہے ، اندھیری رات سنی تھی چراغ لے کے چلے ، داڑھی کا چراغ لے کر ہم قبر میں پہنچ گئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ اب جو بھی آج یہاں موجود ہیں توبہ بھی کریں۔ صرف داڑھی رکھنے سے گناہ معاف نہیں ہوجائے گا تو بہ بھی کرنا ہو گی۔ زلفوں کا تحفہ بھی قبول کرلیں۔ یہ بھی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی سنت ہے۔ ([1])میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے آدھے کان تک پورے کان مبارک تک ([2])اور گردن شریف تک بال بڑھائے جو کندھوں کو چھو جاتے ہیں۔ ([3]) کندھے مبارک سے نیچے نہیں رکھے۔ کہ عورتوں کی مشابہت ہے۔ شانہ مبارک اور کندھے مبارک کو چومتے تھے۔ زیادہ تر پورے کان مبارک تک رکھے بال مبارک ، زلفیں یہ جو بیچ میں سے کٹنگ ہوتی ہے جس کو شاید انگلش کٹ بولتے ہیں ، جو بھی بولتے ہوں وہ سنت نہیں ہے ۔ گنجا کرنا بھی سنت نہیں ہے ، حلق یہ احرام سے باہر ہونے کے لیے حج و عمر کے لیے کروایاجاتا ہے۔ جس کو ہم لوگ (گنجا) بھی بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے حلق شریف نہیں کروایا۔ پھر بھی اگر کوئی ٹنڈ کرواتا ہے تو گناہ نہیں ہے۔ سنت سے محرومی ہوگی اگر یہ نیت کرکے آپ عمامہ باندھیں گے کہ سنت سر پر سجا رہا ہوں کہ سبز رنگ اس لیے سر پر رکھیں گے کہ میری دعوت اسلامی کی نیک نامی ہوگی ۔ تو اس کا بھی ثواب ملے گا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع