30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وقار بڑھے گا۔ ([1]) کسی حدیث میں کہا گیا کہ عمامے کے ساتھ دو رکعت بغیر عمامے کے ستر رکعتوں سے بہتر ہے۔ ([2])عمامہ کے ساتھ جمعہ 70 جمعوں کے برابر ہے ۔ ([3]) ایک روایت میں عمامہ جو باندھے گا ہر بیچ پر اس کو ایک ایک نور قیامت کے دن ملے گا۔ ([4])اور نور کی اہمیت تو قیامت کے دن پتا چلے گی کہ قیامت میں جہاں بہت سخت اس کے احوال ہیں خوفناکیاں ہیں۔ اللہ پاک جس کو چاہے گا اس کو سب کچھ نظر آئے گااور جب اتاریں تو ہمارے یہاں ایک تعداد ہوتی ہے جو پورا اتار کر رکھ دیتی ہے پورا اتار کر رکھ دینا سنت نہیں ہے ہمارے یہاں کڑک ٹوپی پرعمامہ باندھا جاتا ہے پھر اتار کر رکھ دیتے ہیں۔ یہ سنت نہیں ہے بلکہ افضل یہ ہے کہ جس طرح ایک ایک پیچ کرکے باندھا تھا اسی طرح ایک ایک پیچ کرکے کھولا جائے۔ ایک ایک بیچ کرکے کھولیں گے تو ایک ایک گناہ معاف ہوتا چلا جائے گا۔ ([5])اور عمامہ گنبد نما سنت ہے۔ ([6])گنبد جیسا ۔ فتاویٰ رضویہ شریف میں میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم م نے فرمایا کہ گنبد نماہو نا چاہئے ۔ فتاویٰ رضویہ شریف میں میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے عمامہ کے بہت فضائل بیان کیے میں نے جو بھی روایت بیان کی وہ سرکار اعلی حضرت کے فتاویٰ رضویہ شریف سے ہی بیان کی ہے کیونکہ میں تو اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے در کا کُتّاہوں اور ان سے مجھے بے انتہا محبت آج سے نہیں دعوت اسلامی کے پہلے سے ہے۔ یہ میری سمجھ میں بہت آگئے ۔ ایک عاشق رسول تھے مجھے سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم سے بہت محبت تھی جو سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم سے محبت کرتا ہے مجھے اس سے محبت ہے ۔ کسی نے کہا ہے :
یاد نبی میں رونے والا ہم دیوانوں کو لاکھ پرایا ہووہ پھر بھی اپنا لگتا ہے
[1] مفاتیح الجنان شرح شرعة الاسلام ، فصل فی سنن اللباس... الخ ، ص ۳۱۸۔
[2] کنز العمال ، کتاب المعیشة و العادات ، فرع فی العمائم ، الجزء : ۱۵ ، ۸ / ۱۳۳ ، حدیث : ۴۱۱۳۰۔
[3] تاریخ ابن عساکر ، عبدان بن رزین بن محمد ، ۳۷ / ۳۵۵ ، رقم : ۴۳۹۹ ، حدیث : ۷۵۳۳ ۔
[4] کنز العمال ، کتاب المعیشة و العادات ، فرع فی العمائم ، الجزء : ۱۵ ، ۸ / ۱۳۲ ، حدیث : ۴۱۱۲۶۔
[5] فتاویٰ رضویہ ، ۶ / ۲۱۴۔
[6] فتاویٰ رضویہ ، ۲۲ / ۱۸۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع