دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

بزرگوں کا مقولہ ہے خاموشی بغیر سلطنت کے ہیبت ہے جو چپ ہوتا ہے اس کی بہت ہیبت طاری ہوتی ہے ۔ میں جن دنوں جھاڑو بناتا تھا اپنے کارخانے کے باہر گلی میں بیٹھ کر جھاڑو بنارہا تھا گلی میں بیٹھا ہوا تھا ایک لڑکا آیا چھوٹا سا دس بارہ سال کا بمشکل ہوگا۔ اس نے مجھے منہ چڑاتے ہوئے کہا '' مُلّا'' اس نے جب مجھے '' مُلّا'' کہا میں نے اس کی طرف دیکھا بولا کچھ نہیں۔ جب میں نے ٹکٹکی باندھ کر دیکھا اس کو خالی وہ جھینپا ، جھینپنے کے بعد وہ اچھلا کودا اور دوڑ گیا۔ میں اگر بولتا کہ بھاگ ''مُلّا''والے۔ پھر تو میرا حساب کتاب پورا کردیتا۔ میں نے صرف اس کو کچھ بولا نہیں خالی دیکھا ، تو وہ گھبرا گیا۔ کہ'' مُلّا'' بولتا کچھ نہیں کہیں کھا نہ جائے۔ خاموشی بغیر سلطنت کے ہیبت ہے ۔

     اس لیے کہ آپ اگر جہاں بھی کام کرتے ہوں کسی ادارے میں اگر آپ کی خاموشی اور نیکی کے حوالے سے شہرت ہوتی ہے اور ملن ساری ، حسن اخلاق ، غصے سے پاک ، نرمی کرنے والے ہوں گے تو کسی کی مجال نہیں کہ کوئی آپ کا مذاق اڑائے اگر کوئی آپ کا مذاق اڑائے گا بھی تو خود لوگ اس کو سنبھال لیں گے آپ کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بشرطیکہ آپ سنجیدہ ہوں۔ مشکل یہ ہے کہ اپنے منہ میں بتیس سپاہیوں کے اندر جو زبان بند ہے اور اوپر پھاٹک ہے ۔ پھاٹک کھلتا ہے اور بتیس سپاہیوں کو دھکا مار کر زبان باہر آتی ہے اور چلنا شروع ہوتی ہے۔ پھر یہ بدنصیب لوگ نہ داڑھی کو چھوڑتے ہیں نہ عمامہ کو ، مذاق اڑاتے ہیں۔ جو لوگ مذا ق اڑاتے ہیں ، اُن کے بجائے اپنی اصلاح کی کوشش کریں گے تو اپنا عمامہ کہیں نہیں جاتا بلکہ عمامہ کے ساتھ زلفیں بھی آجائیں گی بولنا کچھ نہیں۔ عمامہ نہیں چھوڑنا ،  اِنْ شَآءَ اللہ کوئی آپ کو کچھ بھی کہے آپ ان سے لڑنا مت ہاں اگر اہل علم ہے اور وہ دلائل سے نرمی کے ساتھ سمجھا سکتا ہے تووہ الگ بات ہے لیکن عوام الناس سمجھا نہیں پاتے وہ مزید الجھ جاتے ہیں بعض اوقات اور ہوسکتا ہے کہ وہ پریشان کردیں۔ اس لیے بحث جو ہے وہ علما اور ماہر فن علما کرسکتے ہیں بحث ماوشما (یعنی آپ کا اور ہمارا)کا کام نہیں ہے۔ آپ صبرکریں اِنْ شَآءَ اللہ اجر ملے گا۔ حدیث پاک میں عمامہ شریف کے فضائل بہت ہیں اوّل تو عمامہ شریف کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ : میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی سنت ہے۔ ([1])حدیث میں عمامہ کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ عمامہ باندھو تمہارا حلم بڑھے گا تمہارا


 

 



[1]    بہارِ شریعت ، ۳ / ۴۱۸ ، حصہ : ۱۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن