دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

نہیں کی تو پیسے گئے ثواب نہیں۔ ([1])اس لئے نیت بہت ضروری ہے جبکہ اس وقت علم نیت سے بہت دوری محسوس ہورہی ہے۔  حالانکہ بخاری شریف کی سب سے پہلی حدیث یہی ہے ''ا عمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ '' ([2])یہ بہت سو کو یاد بھی ہوگی ، ہر ہر کام میں نیت ہونی چاہیے ، اب میں بیٹھا ہوا ہوں ، بیان کررہا ہوں ، میری نیت نہیں ہے تو مجھے ثوا ب کس چیز کا؟ نیت کرنی چاہیے کہ میں اللہ کی رضا کے لیے کررہا ہوں ، نیکی کی دعوت دے رہا ہوں ، آپ کو بھی سنتے ہوئے نیت کرنی چاہیے کہ ثواب کے لیے علم دین حاصل کررہا ہوں ۔ علم دین اس لیے حاصل کیا کہ میری واہ واہ ہوجائے اور جاہلوں پر مجھے برتری حاصل ہوجائے اور عالموں کا امتحان لیتا ر ہوں ، ان سے پوچھوں گا یہ سیکھ کر آیا ہوں وہ سیکھ کر آیا ہوں اتنے بڑے علماء ہوگئے ان کویہ نہیں پتا یہ تو بہت بڑا گناہ ہوگا۔ کسی مسلمان کو ذلیل کرنے کے لیے سیکھا تو اور گناہ ، اللہ کے لیے علم تو عاجزی سکھاتا ہے ، تکبرعلم کو کھا جاتا ہے۔ ہمیشہ عاجزی کرے کیونکہ اللہ پاک کی خفیہ تدبیر تو ہم میں سے کسی کو نہیں معلوم کہ ہمارے بارے میں کیا ہے؟ ہمیں یہ بھی تو نہیں پتاکہ ہمارا خاتمہ کیسا ہوگا؟اس لیے اللہ پاک سے ڈرتا رہے اس کی خفیہ تدبیر سے ڈرتا رہے۔ فرض علوم کا سیکھنا فرض ہے یہ کہاں کہاں ملیں گے ؟یہ آپ کو بہار شریعت میں ملیں گے کہ بہت سارے فرض علوم اس میں موجود ہیں۔ اب جیسے تجارت کرنا چاہتا ہے بڑے بڑے تاجر بیٹھے ہوئے ہیں کسی سے پوچھیں گے نہیں کہ تم تجارت کے احکام جانتے ہویا نہیں تو اس کا عیب ظاہر ہوگا۔ اب اپنے آپ سے پوچھیں کہ اس کو تجارت کے شرعی احکام پتا ہیں یا نہیں اگر نہیں پتا تو حرام روزی میں جا کر پڑے گا یا نہیں پڑے گا؟ اب بتاؤ ، کتنے ناجائز کام کرے گا۔ تجارت میں کبھی بیع فاسد ہوتی ہے ، کبھی بیع باطل ہوتی ہے ، کبھی کچھ ہوتا ہے ، کبھی کچھ ہوتا ہے ، ایک معمولی سی زبان کی لغزش سے پورا سودا خراب ہوجاتا ہے ، اب یہ ساری نازک باتیں یہ جو تجارت کرنا چاہتا ہے اس کے لیے فرض ہے کہ وہ تجارت کے مسائل سیکھے۔ جو خریدنا چاہتا ہے یعنی گاہک اس کو خریداری کے مسائل سیکھنا فرض ہے۔ جو نوکر رکھنا چاہتا ہے اس کو نوکررکھنے کے مسائل سیکھنا فرض ہیں۔ اجیر( یعنی ملازم یا نوکر) اس کو نوکری کے مسائل سیکھنا


 

 



[1]    فتاویٰ رضویہ ، ۱ / ۱٠٠۱۔

[2]    بخاری ، کتاب بدء الوحی الی رسول الله صلی الله علیہ و سلم ، ۱ / ۵ ، حدیث : ۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن