30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بکتے ہوں گے۔ اور اللہ نہ کرے ہاں میں ہاں بھی نکل جاتی ہو۔
کرسمس یا دیوالی پر کفار کو تحفہ دینا کیسا ؟
سُوال : کرسمس یا دیوالی پر کفار کو تحفہ اور مبارک باد دینا ان کی مٹھائیاں لینا کیسا ہے؟
جواب : اس سے بچنا کفاروں کے ملکوں میں تو کیا؟عرب ممالک میں بھی بہت مشکل ہے کیونکہ ملازمت کے لیے مختلف ممالک سے آئے ہوئے مسلمان اور کفار ایک ہی جگہ کام کرتے ہیں۔ اور ساتھ ہی رہتے ہیں۔ کافروں کے مذہبی تہوار کے موقع پر انہیں تحفہ دینا اُس دن کی تعظیم کے طور پر ہو تو کفر ہے ۔ ([1])اگر اس نیت سے نہ تو اس پر حکم کفر نہیں۔ چنانچہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے : مشرکوں کے دن کی تعظیم کے لیے اس روز اُن کوتحفہ دینے سے آدمی کافر ہوجائے اگرچہ ایک ہی انڈا ہو۔ ([2])دیگر کتابوں میں بھی تعظیم کی قید ہے حقیقۃًبھی حکم کفر بھی اسی تعظیم پر ہے نہ کہ مطلقاً تحفہ پر لیکن خاص ان کے مذہبی تہوار کے موقع پر تحفہ دینے سے بچنا بے حد ضروری ہے۔ ([3])
کفار کواسلام کی طرف کیسے راغِب کریں؟
سُوال : کفار کواسلام کی طرف کیسے راغِب کریں ؟
جواب : مبلِّغ کو جب کافِر پر اسلام پیش کرنا ہو تو اُس وقت اس کو نرمی سے تبلیغ کرے اور جو اسلام کی طرف مائل ہو اس
[1] تنویر الابصار مع در مختار ، کتاب الخنثی ، مسائل شتی ، ۱۰ / ۵۲۰ ماخوذاً ۔
[2] فتاویٰ ھندیة ، کتاب السیر ، الباب التاسع فی احکام المرتدین ، ۲ / ۲۷۷ ۔
[3] اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نَیر وز ، مہر گان (آتَش پرستوں کے تَہوار)کے نام پر تحائف کا دینا حرام اور کافِروں کے تَہواروں کی تعظیم مقصود ہو تو کُفر ہے۔ (فتاوٰی رضویہ ، ۱۴ / ۶۷۳ ملخصاً) فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام فرماتے ہیں : جس نے نَیروز (یعنی آتَش پرستوں کی عید نَوروز)کے دن مَجوسیوں (یعنی آگ کی پوجا کرنے والوں)کی طرف (اس دن کی تعظیم کی نیّت سے)کوئی تحفہ مَثَلاً فَقَط انڈا بھی اگر بھیجا تو اُس نے کُفرکیا ۔ ( مِنَحُ الرَّوض ، ص۴۹۹) جس نے کافِروں کے تَہوار کی تعظیم کے لئے کوئی کام کیا مَثَلاً کوئی شے خریدی اُس پر حکمِ کُفْر ہے۔ (فتاوٰی قاضی خان ، ۲ / ۴۶۹-۴۷۰ ملخَّصاً)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع