30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تفصیلی معلومات ہے کتاب اور کیسٹ دونوں آپ ضرور استعمال کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ ۔ ہم نے بدگمانیاں تو بہت کی ہوتی ہیں کیوں نہ ہم مل جل کر توبہ کرلیں :
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اﷲ الصلوۃ والسلام علیک یا حبیب اﷲ
یا اللہ! آج تک میں نے مسلمانوں کے بارے میں جتنی بھی بدگمانیاں کی ہیں ان سے توبہ کرتا ہوں۔ یا اللہ! میں سارے گناہوں سے توبہ کرتا ہوں ، اے پروردگار! اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے طفیل میری توبہ قبول فرمااور مجھے بدگمانیوں اور گناہوں سے بچا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
سُوال : آپ کو دیکھا ہے کہ فرض علوم سیکھنے پر آپ بہت زور دیتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
جواب : ظاہر ہے فرض فرض ہے ، اس کی اہمیت یہی ہے کہ وہ فرض ہے اور فرض علوم سے آج کل بہت زیادہ جہالت ہے ۔ لاعلمی ہے حکایتیں پڑھنے میں بڑا لطف آتا ہے ، دلچسپ باتیں پڑھنے میں مزا آتا ہے فرض علوم میں دل لگتا نہیں ہے شیطان کہتا ہے کہ فرض علوم پڑھے گا تو بہت سارے گناہوں سے بچ جائے گا فرض علوم جیسے نماز فرض ہے اس کے وہ احکام کہ جس سے نماز درست ہوجائے اور وہ مسائل کہ جس سے نماز ٹوٹ جائے یہ سیکھنا بھی فرض ہے ۔ ورنہ یہ کیسے پتا چلے گا کہ اس سے نماز ہوگئی اور کس سے نمازٹوٹ گئی ، اسی طرح نماز میں جو واجب ہے اس کا سیکھنا واجب ہے جو نماز میں سنت ہے اس کا سیکھنا سنت ہے ۔ اسی طرح روزہ لے لیں ، زکوٰۃ لیں لے ، حج لے لیں اس کا بھی یہی کہ ان کو بھی درست ادا کرنے کے بارے میں سیکھنا فرض ہے۔ لیکن آج کل بہت کم لوگ ان چیزوں کو جانتے ہیں۔ بہت ہی کم ، بلکہ کم ترین ، اسی طرح باطنی علوم ہیں ان کا سیکھنا بھی فرض ہے۔ باطنی علوم مثلاً توکل یہ بھی باطنی علم ہے توکل کے بارے میں بھی سیکھنا ہوگا کہ توکل کیا ہے ۔ اسی طرح مہلکات یعنی گناہ ، ان گناہوں کے بارے میں علم حاصل کرنا بھی فرض ہے۔ ([1])جیسا کہ میں نے بدگمانی کے بارے میں عرض کی۔ بدگمانی کے بارے میں سیکھنا فرض ہے ۔ بدگمانی کسے بولتے ہیں اور اس سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع