دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

ہدایت پاؤ گے۔ ([1])  سنتِ صحابہ پر عمل کرنے کا اِنْ شَآءَ اللہ ثواب ملے گا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عرب ممالک میں نیا سال محرم کی پہلی تاریخ سے شروع کرنے کا رواج ہے۔ لیکن میرا خیال ہے یہ فرموں میں کمپنیوں میں  دکانوں میں انگلش تاریخ کے حساب سے نظام چلتا ہوگا۔ انگریزوں نے بہت زیادہ اثر ڈالا ہوا ہے۔ اب توآپ کے چھوٹے چھوٹے بچے انگلش بول رہے ہیں ۔ ایک بار ایک گھر پر گئے تھے وہاں کعبہ شریف کا دروازہ تھا چھوٹا بچہ تھا میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ وہ بولا : اللہ  ہاؤس کا ڈور ہے ۔ یعنی اللہ کے گھر کا دروازہ ہے۔ اس کو نہیں پتا ہوتا کعبہ کیا  بیت اﷲ کیا ۔ انگریز ہم پر بدقسمتی سے اتناغلبہ پا چکا ہے کہ اسلامی اصطلاحیں بھی ہم کو نہیں معلوم ۔ افسوس صد افسوس میں صرف دل ہی جلا سکتا ہوں۔ قرآن پڑھائیے۔ تجوید پڑھائیے  بچوں کو حفظ کروائیے عالم بنائیے۔ ہمارے پاس بھیجئے عالم بنانے کے لیے اپنے بچوں کو۔ دیکھئے کتنی برکت حاصل ہوتی ہے۔ اب تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شریعت کورس بھی شروع ہوگیا ہے خدا کی قسم اس کی کیا بہاریں ہیں۔

کافر سے دوستی کرنا کیسا ہے؟

سُوال : کافرسے دوستی کرنا کیسا ہے؟

جواب : خزائن العرفان میں ہے : کفار سے دوستی اور محبت ممنوع و حرام ہے۔  انہیں راز دار بنانا ان سے معاملات یعنی باہمی اتحاد کرنا ناجائز ہے۔ اگر جان یا مال کا خوف ہو تو ایسے وقت صرف ظاہری برتاؤ جائز ہے ۔ چنانچہ پارہ ٣ سورہ آلِ عمران کی آیت نمبر ۲۸ میں ارشاد ربِّ باری ہے : ’’ لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْکَافِرِینَ أَوْلِیَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِینَ وَمَنْ یَفْعَلْ ذٰلِکَ فَلَیْسَ مِنَ اللَّہِ فِی شَیْئ‘‘ ([2]) (ترجمہ کنزالایمان : مسلمان کافروں کو اپنا دوست نہ بنالیں مسلمانوں کے سوا اور جو ایسا کرے گا اسے اللہ سے کچھ علاقہ نہ رہا)۔  (والعیاذ باﷲ ) یہ بیماری عرب امارات وغیرہ میں بہت زیادہ ہے۔ لوگوں کی کافروں سے بہت گہری دوستیاں ہوتی ہیں مسلمانوں کو اللہ پاک حفظ و ایمان میں رکھے۔ ہمارا ایمان سلامت رکھے ۔ گاہے گاہے وہ کفریات


 

 



[1]    مشکوة المصابیح ، کتاب المناقب ، باب مناقب الصحابة ، الفصل الثالث ، ۲ / ۴۱۴ ، حدیث : ۶۰۱۸ ۔

[2]    پ۳ ، اٰل عمران : ۲۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن