30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیکھا آپ نے ! غصہ جب گناہ کا سبب بنا تواب یہ برا ہے ، نہ کہ صرف غصہ آنا برا ہے۔ غصہ آئے تو آدمی اس کا علاج کرے ، چپ ہوجائے ، وضو کرلے ، بیٹھ جائے ، زمین سے چپک جائے ، زبان کوقابو رکھنا تو بہت ضروری ہے۔ ورنہ غصہ میں کیا کیا نکل جاتا ہے غصہ میں تین طلاقیں دے دیتے ہیں پھر مولانا صاحب کے پاس آجاتے ہیں کہ بہت غصہ آگیا تھا ، مولانا صاحب بھی کہیں گے کہ عموماً غصے میں ہی طلاق دے گا پیار میں تو کوئی طلاق نہیں دے گا۔ غصہ آگیا ، فائر کھول دیا ، بندہ گرا دیا ، پولیس آئی ، پکڑ لیا تو جج کے سامنے بول دینا کہ غصہ آگیا تھا ، جج تھوڑا ہی چھوڑے گا۔ غصے کے بعد اگر کوئی گناہ کیا تو پکڑ ہے۔ سزا تو ملے گی ، غصہ کے ذریعہ گناہ بہت جلدی ہوجاتے ہیں۔ اگر اس کو آدمی سوچتا چلا جائے تو پتا چلے کہ غصہ کے ذریعے حسد ، غیبت ، تہمت ، چغلی ، غصہ کتنے حرام کاموں کا سبب بنتا ہے۔ تفصیلات پڑھنا چاہیں تو مکتبۃ المدینہ نے رسالہ'' غصے کا علاج'' شائع کیا ہے ۔ اللہ پاک ہمیں ان باطنی امراض سے شفائے کلی عطا فرمائے۔
سُوال : آپ کا ایک انقلابی رسالہ بنام'' غیبت کی تباہ کاریاں'' ([1]) یہ پڑھا ہے اس میں غیبت سے متعلق کافی مواد موجود ہے مگر اس کی خصوصیت یہ دیکھی کہ آپ نے اس میں مثالیں لکھی ہیں کہ فلاں فلاں بات غیبت ہے ابھی آپ نے حبِ جاہ کے با رے میں ذہن بنایا۔ کیا ہی بہتر ہوتا کہ آپ کچھ مثالیں بھی ارشاد فرمادیں کہ جن سے پتا چل سکے کہ ان ان جملوں میں حب جاہ پیدا ہوسکتی ہے؟
جواب : میں نے یہ کیا میں نے وہ کیا عموماً یہ حب جاہ کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ حب جاہ کی وجہ سے آدمی توجہ چاہتا ہے یہ غالباً احساس کمتری بھی اس کا سبب ہوتا ہوگا۔ لوگوں کی نظر کی توجہ چاہتا ہے لوگوں کو بتانا چاہتا ہے کہ میں نے یوں کیا وہ کیا بڑوں سے ملاقات کرے گا تو تذکرہ کرے گا ہاں ہاں میں نے نگران شوریٰ کی زیارت کی اور انہوں نے مسکرا کر پیٹھ تھپکی
[1] پہلے یہ رسالہ شائع ہوا تھا جس کے 46 صفحات تھے۔ پھر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پر کام کیا اور فیضان سنت کا ایک باب تالیف فرمایا جس کے 504 صفحات ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع